| | | | | |

ورلڈکپ سپرلیگ کی آج سے آخری سیریز،آئرلینڈاور بنگلہ دیش میچزجنوبی افریقا کیلئے کیسا خطرہ

چیلمسفرڈ،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ سپرلیگ کی آج سے آخری سیریز،آئرلینڈاور بنگلہ دیش میچزجنوبی افریقا کیلئے کیسا خطرہ۔آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کی آخری ایک روزہ سیریزآج سے شروع ہورہی ہے۔چیلمسفرڈ میں آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچزکی سیریز کا پہلا کرکٹ میچ آج کھیلاجائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر پونے 3 بجے شروع ہوگا۔

ورلڈکپ سپرلیگ کے لئے بڑی کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہوگی کہ آئرش ٹیم اپنے سے کہیں بڑے نام بنگلہ دیش کے خلاف جیتنا شروع کردے۔ایسا ہوا تو پھر دوسرا اور تیسرا میچ بھی جیتے تو جنوبی افریقا ورلڈکپ 2023 کی براہ راست انٹری سے باہر ہوجائے گا۔اس وقت تک آسٹریلیا،بھارت،پاکستان،بنگلہ دیش،انگلینڈ،نیوزی لینڈ اور افغانستان پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 8 ٹیموں کی وجہ سے ورلڈکپ میں داخل ہوچکے ہیں۔آئرلینڈ کے 68 پوائنٹس ہیں۔3 فتوحات اسے جنوبی افریقا کے 98 پوائنٹس کے برابر کردے گی۔یوں اسے یہاں تک آکر 2 باتوں کا مزید خیال کرنا ہوگا۔سلو اووریٹ کی وجہ سے پوائنٹس نہ کٹیں۔دوسرا نیٹ رن ریٹ بہتر سےبہتر ہوکر جنوبی افریقا سے آگے ہوجائے۔اگرایسا ہوا تو آئرش ٹیم براہ راست ٹکٹ کٹوالے گی۔

ایشیا کپ کی میزبانی،نجم سیٹھی کا رابطہ،سری لنکن کرکٹ بورڈ کی وضاحت آگئی

یوں پھر جنوبی افریقا کے ساتھ ویسٹ انڈیز،سری لنکا،آئرلینڈ اور زمبابوے کو جون ،جولائی کے کوالیفائر میں جانا ہوگا۔آئرش ٹیم کا  نیٹ رن ریٹ منفی 38 اور جنوبی افریقا کا منفی 07 ہے۔یوں فتوحات کی صورت میں آئرلینڈ کا نیٹ رن ریٹ جنوبی افریقا سے خود بخود بہتر ہوجائے گا۔

ورلڈکپ 2023،پاکستان نے بھارت کی ٹکٹ کٹوالی،سپرلیگ ٹیبل پوزیشن

بظاہر 2 ٹیموں کی یہ آسان سیریز ورلڈکپ ٹکٹ،جنوبی افریقا کی فکر کی وجہ سے کرکٹ فینزکی توجہ کا مرکز بنے گی اور تازہ ترین خبروں میں رہے گی۔3 شکستیں بنگلہ دیش کو کچھ نقصان نہیں دیں گی،وہ پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے۔آئرلینڈ کی ایک میچ کی شکست باقی 2 میچزکو بے مزہ بنادے گی،ایک شکست کی صورت میں جنوبی افریقا 8 ویں ٹیم کے طور پر بھارت کا ٹکٹ کٹوالے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *