| | | | |

لیڈز ٹیسٹ،انگلینڈ کی ڈرامائی واپسی،ہدف سیٹ،آسٹریلیا کیلئے مشکلات

لیڈز،کرک اگین رپورٹ

لیڈز ٹیسٹ،انگلینڈ کی ڈرامائی واپسی،ہدف سیٹ،آسٹریلیا کیلئے مشکلات۔ایشز2023 کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کم اوورز کے کھیل کے باوجود ہائی  وولٹیج گیم ہوئی ہے۔انگلینڈنے آسٹریلیا کو 224 پر شکار کرکے 251 رنزکے ہدف کا اعتماد سے آغاز بھی کرلیا ہے۔251 اسکور کے جواب میں تیسرے روز کے کھیل کے خاتمہ پر اس نے بناکسی نقصان کے27 رنزبنالئے،فتح سے صرف 224 رنزکی دوری ہے۔10 وکٹیں باقی ہیں۔

افغانستان کا راج،بنگلہ دیش کو روند دیا،ون ڈے سیریز جیت لی

ہیڈنگلے۔لیڈز ٹیسٹ کا تیسرا روز جہاں بارش سے بری طرح متاثر ہوا،وہاں جب شام گئے میچ شروع ہوا تو لیڈزکی پچ کی تیزی نے کوئی موڈ نہ بدلا۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 4 وکٹ پر 116 رنز سے آگے کی شروعات کیں تو ہر چیز میں تیزی تھی۔131 کے اسکور پر مچل مارش 28 اور 139پر ایلکس کیری 5 کر کے آئوٹ ہوئے تو انگلینڈ زبردست کمانڈنگ پوزیشن میں تھا۔ایسے میں مچل سٹارک 16 اور پیٹ کمنز 1 کرکے آئوٹ ہوئے تو آسٹریلیا 170 اسکور پر 8 وکٹ کھوچکا تھا۔ٹریوس ہیڈ ہی تھے جو یہاں تک اسکور لے گئے اور آگے بھی کامیابی سے اسکور 200 سے اوپر لے گئے۔یہ ان کا کارنامہ ہی تھا کہ وہ آئوٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے جو 77 اسکور بناکرسٹورٹ براڈ کا شکار بنے۔آسٹریلیا 68 ویں اوور میں 224 اسکور بناکر آئوٹ ہوگیا۔پہلی اننگ کی 26 رنزکی لیڈ کے ساتھ اس کا مجموعی اسکور 250 ہوگیا،اس وکٹ پر فائٹنگ اسکور ہوچکا تھا۔سٹورٹ براڈ اور کرس واکس نے 3،3  وکٹیں لیں۔

انگلینڈ نے 251 اسکور کے ہدف کا تعاقب شروع کردیا تھا۔ایشز 2023 کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے پاس واپسی کا یہ آخری راستہ ہے۔پہلے 2 میچزہارنے کے بعد وہ یہ میچ جیت کر ایشز میں واپسی کرسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *