| | | | | |

پاکستانی اننگ کے کئی رنگ،آخری 5 وکٹیں 45 رنزکے اندر باہر،جنوبی افریقا کو 271 رنز کا ٹرکی ہدف

چنائی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی اننگ کے کئی رنگ،آخری 5 وکٹیں 45 رنزکے اندر باہر،جنوبی افریقا کو 271 رنز کا ٹرکی ہدف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اننگ جنوبی افریقا کے خلاف بل کھاتی،مختلف رنگ میں آنے کے بعد 270  اسکور پر تمام ہوئی۔ابھی اننگ کے 3 اوورز اور 2 بالیں  باقی تھے۔

چنائی میں جاری اہم ترین میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن نے غیر ذمہ داری کا پھر سے مظاہرہ کیا اور 315 سے 345 اسکور تک بنانے کے مواقع گنوادیئے۔شروع کے 5 بیٹرز اپنی غلطیوں سے آئوٹ ہوئے۔ان میں عبداللہ شفیق 9۔امام الحق 12،محمد رضوان 31،افتخار احمد21 اور کپتان بابر اعظم 50 رنز شامل ہیں۔پاکستان نے 141 رنزپر 5 وکٹیں گنوادی تھیں،یہاں شاداب خان اور سعود شکیل نے چھٹی وکٹ پر 12 اوورز میں 84 رنزکا اضافہ کیا۔اس موقع پر پاکستان نے 39  اوورز میں 225 اسکور کرلئے تھے اور یہاں 315 تک کی امید تھی لیکن شاداب خان 36 بالز پر 43 رنزبناکر کورٹیزکا شکار بن گئے۔اس کے بعد پاکستانی اننگ پھر ڈول گئی۔سعود شکیل 52 بالز پر 52 رنزبناکر چلتے بنے۔شاہین آفریدی 2 رنز کرسکے۔محمد وسیم 7 بناگئے۔پاکستان نے آخری 45 رنزکے اندر 5 وکٹیں گنوادیں۔جنوبی افریقا کو 271 رنز کاہدف ملا ہے۔یہ ٹرکی ہدف ہے،وکٹ اسپنرز کے ساتھ پیسرز کو بھی مدد دے رہی ہے۔

بائولر اور وکٹ کیپر مایوس،بابر اعظم مطمئن،ریویو نے پاکستانی کپتان کو اڑا دیا،سب پریشان

پروٹیز اسپنر تبریز شمسی نے 60 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔مارکوجانسن نے 43 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔جنوبی افریقا بائولرز نے 19 فاضل رنز دیئے۔11 وائیڈ اور 4 نوبالز شامل تھیں۔

سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان 24 برس سے آئی سی سی ورلڈکپ سمیت آئی سی سی ایونٹس میں جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھ سکے یا نہیں۔اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ شکست اسے سیمی فائنل ریس سے قریب دور سے دور کردے گی۔

کرکٹ ورلڈکپ2023،پروٹیزپیسر کی رضوان کو گالی،تلخ کلامی،بابر کا کیچ ڈراپ،اوپنر عقل سے فارغ ثابت

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *