| | | | |

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ون ڈے میچ ہارگئی

 

 

کراچی 8 ستمبر، 2023،کرک اگین رپورٹ

جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 127 رنز سے شکست دیدی۔ میچ کی خاص بات میریزین کپ اور سونے لیز کی سنچریاں تھیں۔

یاد رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا نمبر تیسرا ہے جبکہ پاکستان دسویں نمبر پر ہے۔
جمعہ کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان کی خواتین ٹیم 36.5اوورز میں 165 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی پہلی تین وکٹیں 64 رنز پر گرگئی تھیں۔ کپتان لورا ووفاٹ 17 ۔ ٹیزمین برٹس 17 اور لارا گوڈال15 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جس کے بعد سونے لیز اور میریزین کپ کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں بننے والے 183 رنز نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔سونے لیز نے ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی سنچری اسکو کی۔ انہوں نے 129گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 107 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ اس اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔

میریزین کپ نے 105گیندوں پر 12چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100 رنز کی اننگز کھیلی ۔یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی دوسری سنچری ہے۔پاکستانی خواتین ٹیم کی طرف سے لیفٹ آرم اسپنر نشرہ سندھو نے 50 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔عالیہ ریاض اور ام ہانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے 293 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اسے23 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب شوال ذوالفقار صرف 7 رنز بناکر ایابونگا کاکا کی گیند پر بولڈ ہوگئیں اس کے بعد وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم کی میچ پر گرفت کمزور ہوتی چلی گئی۔ منیبہ علی 20۔ بسمہ معروف 10 سدرہ امین 19 اور کپتان نداڈار 11 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔عالیہ ریاض نے چھ چوکوں کی مدد سے 49 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنزبھی مکمل کرلیے وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والی پاکستان کی آٹھویں بیٹر ہیں۔جنوبی افریقہ کی طرف سے نونکولو لیکو ملابا اور نیدین ڈی کلیک نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل پیر کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔م

مختصر اسکور۔

جنوبی افریقہ ویمنز۔ 292 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) ۔ سونے لیز107 ناٹ آؤٹ۔ میریزین کپ 100 ۔نشرہ سندھو 50 / 2 وکٹ۔
پاکستان ویمنز ۔ 165 رنز آل آؤٹ ( 36.5 اوورز ) ۔ عالیہ ریاض 49 ناٹ آؤٹ منیبہ علی 20 ۔۔ ڈی کیک23 / 3 وکٹ ۔ملابا 39 / 3 وکٹ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *