| | | |

مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم معاہدے کی قلعی کھول دی

لندن،کرک اگین رپورٹ

مکی آرتھر نے پاکستان میں اپنے کرکٹ معاہدے کی قلعی کھول دی ہے،اسے بی بی سی نے بھی شائع کیا ہے۔پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ نے اپنے دوسرے کوچنگ سفر کو ٹھکرا کر صرف اور صرف بطور مشیر کام کریں گے۔یہاں پاکستان میں اسے ڈائریکٹر کا نام دیں یا کچھ اور،اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے ساتھ اپنے چار سالہ پروجیکٹ کو چھوڑنے سے انکار کرنے کے بعد پاکستان کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کام کرنا قبول کیا۔

54 سالہ جنوبی افریقی نے جنوری میں پاکستان کے کوچ کے طور پر دوسرے اسپیل کے موقع کو ٹھکرا دیا۔اس کے بجائے وہ قومی ٹیم کے ساتھ بطور مشیر کام کریں گے، جبکہ ڈربی شائر میں کل وقتی کام کریں گے۔آرتھر نے کہا کہ ڈربی شائر میرے بہت قریب ہو گیا ہے۔یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس کے مقابلے میں ہم کہیں بھی نہیں ہیں۔ یہ چار سالہ پروجیکٹ ہے اور میں واقعتاً اسے کامیاب بنانا چاہتا ہوں۔

پی سی بی سے کوئی پوچھے کہ ایک ایسا فرد جس کےدل کے قریب کائونٹی ہو،اس کے لئے وہ بڑی پوسٹ قبول نہ کرے،ایسے میں وہ پاکستان کرکٹ کیلئے کیا کام کرسکیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *