| | | | |

ناگ پور ٹیسٹ،وارنر اور خواجہ آتے ہی گئے،بھارت کا طوفانی آغاز

ناگ پور،کرک اگین رپورٹ

ناگ پور ٹیسٹ،وارنر اور خواجہ آتے ہی گئے،بھارت کا طوفانی آغاز۔ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ در اصل آسٹریلین ٹیم پر اس خوف کی عکاسی کرتا ہے کہ ناگ پور کی پچ چوتھے روز بہت گھمائے گی،اس لئے اس وقت بیٹنگ مشکل ہوگی اور پھر چوتھی اننگ بھارت کو کھیلنے پڑے گی،اس کے لئے اسکور بھی تو بنانے ہونگے۔

معاملہ یہ ہے کہ4 ٹیسٹ میچزکی بارڈر گاواسکر سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا ٹاس پیٹ کمنزکی جھولی میں گرا لیکن آسٹریلیا کا آغاز تباہ کن تھا۔پیسرز نے ہی دونوں پلرز نما اوپنرز 2 کے مجموعہ پرشکار کرلئے۔پہلے عثمان خواجہ 1 پر محمد سراج کے ہاتھوں ایل بی ہوئے اور پھر جارح مزاج ڈیوڈ وارنر بھی 1 ہی کرکے محمد شامی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔یوں آسٹریلین کیمپ لرز گیا۔

ناگ پور میں سازشی پچ کی تیاری،آسٹریلین میڈیا نے بھارتی چال پکڑلی

میچ سے قبل اس پچ کو بھارتی ڈاکٹرائن کا نام دیا گیا تھا،جب بھارتی کیوریٹر نے پچ کی دونوں سائیڈ گنجی کردی،اس پر پانی بھی نہیں دیا،وکٹ کے باقی حصہ کو خوب پانی دیا گیا تھا۔

آخری اطلاعات تک آسٹریلیا نے 8 اوورز میں 2 وکٹ پر 26  اسکور کئے تھے۔سٹیون سمتھ 6  اور مارنوس لبوشین 13 پر کھیل رہے تھے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت اور آسٹریلیادونوں کے باہر ہونےکا امکان بھی موجود

اس سے قبل  آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کو ڈراپ کیا۔ٹاڈ مرفی کو آسٹریلیا نے ٹیسٹ ڈیبیو کروایا۔بھارت نے کے ایس بھرت کو ٹیسٹ ڈیبیو کروایا ہے۔ان کی مان ماجود تھیں،جن سے وہ گلے ملے۔یہ وکٹ کیپر ہیں۔بھارت 3 کے قریب اسپنرز سے اترا ہے۔سوریا کمار بھی ٹیسٹ کیپ لے گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *