| | |

نیشنل ٹی 20 کپ،2 ٹیمیں اور باہر،باقی 2 میں پیرکو فائنل

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے رپورٹ

نیشنل ٹی 20 کپ،2 ٹیمیں اور باہر،باقی 2 میں اتوارکو فائنل۔انور علی کے بلندبالا چھکوں نےسندھ کونیشنل ٹی  ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچادیا،جہاں اس کا مقابلہ  اتوار کو دفاعی چیمپین کے پی کے کی ٹیم سے ہوگا۔

سنٹرل پنجاب کے بائولرایک بڑے ٹوٹل کا دفاع نہ کرسکے اورآخری اوور کی پہلی گیند پر ہتھیار پھینک دیئے ۔سندھ ٹیم کی اننگز کاآغاز برق رفتاری سے ہوا مگر 11رنز بنا کرشرجیل عامر یامین کا شکار ہوگئے، جس کے بعد سندھ کے کھلاڑیوں نے ذمےداری کے ساتھ کھیل جاری رکھا۔صائم ایوب نے چار چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 46رنز بنائے۔وہ عثمان کی گیندپر شعیب کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔سعود شکیل 22 رنز بناسکے،سرفراز اس میچ میں بھی بدقسمت رہے۔ بغیرکھاتہ کھولے پویلین واپس ہوگئے۔عمر بن یوسف اوردانش عزیز کی52رنزکی پارٹنرشپ نے کھیل میں جان ڈال دی، دانش 19 کے انفرادی سکور پر امپائرکے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے۔

 انور علی نے کھیل کاپانسہ پلٹ دیا ایک اوور میں 24سکور بٹور کر کھیل یکطرفہ کردیا، انہوں نے تین چھکوں اوردو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ ان کاساتھ دینے والے عمر نے چھکا لگاکر ففٹی مکمل کی اورجیت بھی سندھ کے نام کردی۔ اسامہ میر نےدو،قاسم عامر وقاص نے ایک ایک آئوٹ کیا۔ آصف محمود مین آف دی میچ رہے۔

قومی ٹی 20 کپ پھیکا،سلیکٹرزسےکرکٹرزمایوس،کچھ ناراض،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست

اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کرپہلےکھیلتے ہوئے 179کا مجموعہ تشکیل دیا محمدفیضان،عرفان خان اور قاسم اکرم کی ذمےداراننگز نے ٹیم کو سندھ کی مضبوط ٹیم کےمدمقابل کھڑاکردیا،78رنز کی پہلی ساجھےداری کے بعد محمد اخلاق 28 رنزبناکرآوٹ ہوگئے ۔انہوں نے چار چھکے لگائے،طیب طاہر 5رنزبناسکے،ان کےبعد محمدفیضان ففٹی سکورکرکے پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے6چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52رنز بنائے ،شعیب کی اننگز 9 رنز تک محدود رہی، عامر یامین تین ، اسامہ میر 9 رنز بناسکے ۔ قاسم نے 25 رنز بنائے ،عرفان نیازی نے 36رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔زاہد محمود نے 4کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا،آصف ،دانش اور سہیل خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *