| | | | | | | |

پی ایس ایل 8،ٹاس تاخیر سے ہوگیا،اب میچ میں بھی دیر،سائیڈز کےاعلان میں کیا ہوا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی

پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ کا ٹاس قریب 20 منٹ کی تاخیر سے ہوگیا ۔ملتان قلندرزکے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شاہین شاہ کی ٹیم لاہور قلندرزکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

ٹاس میں 20 منٹ کی تاخیر ٹاور میں آگ لگنے سے ہوئی۔افراتفری کا عالم رہا۔تقریب کے بعدم یدان کی صفائی برق رفتاری سے ہوئی۔سب کچھ صاف ہوتا گیا ۔لائٹ کی وجہ  سے معمولی مسئلہ درپیش تھا۔

ٹاس میں تاخیر کی وجہ سے میچ میں بھی تاخیر ہوگی،اب یہ 8 بجے کی بجائے سوا8 بجے نہیں بلکہ ساڑھے 8 شروع شروع ہوگا۔

ٹاس میں تاخیر کے بعد سائیڈز کا ظہور نہیں ہوسکا،اصولی طور پر ٹاس سے قبل سائیڈز الیون سامنے آیا کرتی ہیں۔پی سی بی ٹیم ٹاس ہونے کے 8 منٹ بعد تک بھی سائیڈز جاری نہ کرسکیں۔

تھوڑی دیر بعد ٹیم سامنے آئی ہیں۔ فخرزمان ،طاہر بیگ،کامران غلام،حسین طلعت،سکندر رضا،لیام ڈاسن،ڈیوڈ ویزا،شاہین آفریدی،کپتان،حارث رئوف ،زمان خان لاہور قلندرز میں ہیں۔

ملتان سلطانز میں محمد رضوان،شان مسعود،عثمان خان،ڈیوڈ میلر،کیرون پولارڈ،خوشدل شاہ،اقیل ہوسین،اسامہ میر،ثمین گل،شاہ نواز دھانی،احسان اللہ شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *