| | | | | |

کولمبو کی بارش یا جے شاہ پر رونا دھونا بنتا نہیں،انگلینڈ کی برسات میں کیویز جکڑے گئے

سائوتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ

کولمبو کی بارش یا جے شاہ پر رونا دھونا بنتا نہیں،انگلینڈ کی برسات میں کیویز جکڑے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بارش بھی تھی،اوورز بھی کم ہوئے ،میچ کا فیصلہ پھر بھی ہوگیا۔انگلینڈ نے کیویز کا بھرکس نکالا لیکن اس سے قبل اس کی 5 وکٹیں 55 تک گرچکی تھیں۔دوسری جانب کولمبو میں بارش تھی،ایسی بارش کہ میچ رکا تو پھر رکا ہی رہا۔25 اوورز بھی مکمل نہ ہوسکے۔بھارت کا اسکور 2 وکٹ پر 147 تھاکہ میچ اب کل متبادل دن میں داخل ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جے شاہ کے خلاف میمز بنائی جارہی ہیں،ان پر تنقید ہے۔انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کی کرسی پر بیٹھ کر جو فیصلےکئے،سو کئے لیکن اصل قصور پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہے،پی سی بی کا ہے۔قصور اس لئے کہ جیسے ہمارے حالات ہیں،جیسے لوگ ہیں،ویسے ہی نتائج ہیں۔

میچ 34 اوورز فی اننگ کرتے پھر بارش،امپائر نے کیپ دے ماری

ورلڈکپ دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے 48 گھنٹوں میں بدلہ چکادیا،اپنی ہزیمت کا بدلہ ویسا ہی لیا،جیساکہ اسے مار پڑی تھی۔2 روز قبل 291 اسکور کرکے کیویز کے ہاتھوں پہلا ون ڈے ہارنے والی میزبان انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں  79 اسکور سے شکست دے کر جاری سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

شاہین آفریدی کا جسپریت بمرا کو تحفہ،بقیہ حصہ دوڑ کردیا

سائوتھمپٹن میں بارش کے سبب میچ 34 اوورز فی اننگ تک محدود کیا گیا۔انگلینڈ نے 8 پر 3 اور 55 پر 5 وکٹ،سو کے آس پاس چھٹی وکٹ گنوانے کے باوجودمقررہ 34 اوورز میں 7 وکٹ پر226 اسکور کئے۔لیام لونگسٹن نے78 بالز پر 95 اسکور کی شاندار اننگ کھیلی۔ٹرینٹ بولٹ نے دس ماہ بعد پہلا ون ڈے کھیلا اور37 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں کیوی ٹیم 49 رنزتک ایک وکٹ پر تھی لیکن 147 اسکور تک پوری ٹیم باہر ہوگئی۔ڈیرل مچل نے 57 کی اننگ کھیلی،ٹیم27 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی،ایک بال کم پر آئوٹ ہوگئی۔ڈیوڈ ویلی اور ریس ٹوپی نے 3،3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *