راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔راولپنڈی،ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 میں بھی شکست،کپتان بدلا،ہارنے کی روایت برقرار۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ جنوبی افریقا نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے،سیریز ڈرا کرنے کے بعد اسی مقام پر دوسرے فارمیٹ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سیریز کے پہلے میچ میں 55 رنز سے شکست دے دی۔یوں پاکستان پروٹیز کے خلاف ایک ہی مقام پر 2 مختلف فارمیٹ میں ناکام ہوا ہے۔کپتان سلمان علی آغا کو بابر اعظم کی ڈھال بھی نہ بچاسکی۔ایشیا کپ میں بھارت سے 3 ناکامیوں کے بعد اپنے ہوم گرائونڈ میں وہ جنوبی افریقا سے ہار گئے۔یوں پروٹیز نے 3 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 195 رنزکے تعاقب میں 31 رنزکے اچھے آغاز کے باوجود ناکام ہوگئی۔89 رنز تک 7 ویں وکٹ گرگئی۔بابر اعظم جو اس سال کے اختتام پر جاکر پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے۔2 بالز کھیل کر صفر پر کیچ دے گئے۔صاحبزادہ فرحان 24 اور صائم ایوب 37 رنز کے ساتھ نمایاں ہوئے۔کپتان صائم ایوب 2 کرسکے۔محمد رضوان یا محمد حارث کی جگہ لائے گئے عثمان خان 12،حسن نواز3 اور فہیم اشرف ایک کرسکے۔صائم ایوب بھی اس لئے کرگئے کہ صفر پر ان کا کیچ ڈراپ ہوا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم محمد نواز نے کچھ ہٹنگ کی۔نسیم شاہ نے کچھ وقت گزارا تو سکور بنے اور کچھ اوورز کھیلے جاسکے۔17 ویں اوور کی آخری بال پر نسیم شاہ 9 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔محمد نواز کی مزاحمت جاری رہی۔پاکستانی ٹیم 18.1 اوورز میں 139 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔آخری وکٹمحمد نواز کی گری جو 36 رنزکرگئے۔جنوبی افریقا55 رنز سے جیت گیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے گوربن بوچ نے4 اوورز میں 14 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔جارج لنڈے نے 31 رنزکے عوض 3 آئوٹ کئے۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بائولنگ کی۔جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ریزا ہینڈرکس 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جورج لنڈا 36، ٹونی ڈی زورزی 33، ریٹائرمنٹ سے واپس آنے والے کوئنٹن ڈی کوک 23، کپتان ڈونوون فریئرا 10، ڈیوالڈ بریوس 9، کوربن بوش 7، لیزاڈ ولیمز 3 اور میتھیو برٹزکے 1 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب 2 جبکہ ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔
پاکستانی ٹیم پنک ڈریس میں کھیلی۔پروٹیز پلیئرز نے پنک پٹیاں باندھیں۔میچ کینسر کے مریضوں کی فنڈر ریزنگ کی مناسبت سے ہوا۔
