| | | | | |

کارکردگی سے مطمئن یا نہیں،پاکستان کیلئے اوپننگ چھوڑناممکن یا نہیں،رضوان نے سب بتادیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کارکردگی سے مطمئن یا نہیں،پاکستان کیلئے اوپننگ چھوڑناممکن یا نہیں،رضوان نے سب بتادیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل فائنل ہارنے والے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے،عماد وسیم نے میچ یکطرفہ کردیا تھا،پھر بھی بھرپور فائٹ کی لیکن آخر کار ہم ہارگئے۔کراچی کے  کرائوڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ آج آئے،فل اسٹیڈیم ہونے سے میچ کا مزا آیا ہے۔

پی ایس ایل 9 چیمپئن،رنراپ کے انعامات،انفرادی ایوارڈزکی مکمل تفصیلات اور رقم

رضوان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بطور اوپنر اپنی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں ،مستقبل قریب میں پاکستان کی خاطر مجھے اوپننگ سے ہٹاکر کسی بھی نمبر پر لایا گیا تو اس کیلئے ہروقت تیار ہوتا ہوں۔

اس طرح رضوان نے یہ عندیہ دیا ہے کہ نئی ٹیم منیجمنٹ کسی بھی وقت چاہے تو صائم ایوب وغیرہ کو لاسکتی ہے۔بابر اعظم اگر اوپننگ چھوڑنا نہیں چاہتے تو کوئی ایشو نہیں ہوگا۔

ریٹائرمنٹ سے واپسی ممکن یا نہیں،ٹی 20 ورلڈکپ،عماد وسیم کا اہم بیان آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا امتحان اگلے ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچزکی ہوم ٹی 20 سیریز ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *