| | | | | | | | |

شاہین شاہ آفریدی آج دنیائے کرکٹ کا بڑا اعزازحاصل کرسکتے

کولکتہ،کرک اگین رپورٹ

شاہین شاہ آفریدی آج دنیائے کرکٹ کا بڑا اعزازحاصل کرسکتے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ یہ میرے لئے اعزاز ہے کہ میں آج 100 وکٹ مکمل کرنے کے قریب ہوں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ اگر آج میں یہ کرلوں گا تو میرے لئے بڑا اعزاز ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ورلڈکپ میچز میں مسائل آئے لیکن ہم پراعتماد ہیں کہ ہم 3 میچز جیت کر ٹریک میں واپس آئیں گے۔

کولکتہ،پچ رونمائی،پہلے بائولنگ یا بیٹنگ،کسے مدد ملنے والی

شاہین شاہ آفریدی آج اپنے کیریئرکا 50 واں ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں۔ان کی 99 وکٹیں ہوچکی ہیں۔آج اگر وہ اپنے 50 ویں میچ میں 100 وکٹ مکمل کرتے ہیں تو وہ دنیا میں تیز ترین ون ڈے وکٹ کی سنچری کرنے والے بائولر ہونگے۔ان سے قبل آسٹریلیا کے مچل سٹارک 52 میچز میں یہ اعزاز حاصل کرکے نمبر ون ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کولکتہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس میں ایک سفر ہے ،بھارت میں پیسرز کو نئی بال سے سوئنگ نہیں مل رہی ہے۔مشکلات ہیں لیکن اب کافی وقت ہوگیا ہے۔ہم بنگلہ دیش کیخلاف جیت کیلئےپرعزم ہیں ۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں 24 برس بعد،پاکستان کیلئے بنگلہ دیش بھی کیوں خطرہ،نحوستی سائے،3 تبدیلیاں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *