| | |

سری لنکا،افغانستان میچ میں نوبال کا بڑا ڈرامہ،امپائر کوئی اور کام کرلے،آئی لینڈرزکپتان

دمبولا،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا،افغانستان میچ میں نوبال کا بڑا ڈرامہ،امپائر کوئی اور کام کرلے،آئی لینڈرزکپتان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا افغانستان کے تیسرے ٹی 20 میں آخری لمحات کا ایک فیصلہ متنازعہ ہوگیا۔مبینہ طور پر امپائر کی مدد نے افغانستان کی جیت میں اہم کردار اداکیا اور ہائی فل ٹاس بال کو نوبال قرار نہ دیئے جانے پر سری لنکن کھلاڑی کا پچ پر شدید احتجاج۔میچ کے بعد امپائر کو امپائرنگ چھوڑ کر کوئی اور کام کا مشورہ دے ڈالا ہے۔

وفادار کی افغانستان سے کمال وفاداری،سری لنکا کو ٹی 20 میں اپ سیٹ شکست

سری لبکا کے کپتان ہسارنگا کے سخت تبصرے اس وقت سامنے آئے جب اسکوائر لیگ کے امپائر ہنیبل نے نو بال  دینے سے انکار کیا۔افغان بائولر وفادار مومند کی ایک  فل ٹاس گیند سری لنکن بیٹرز کامندو مینڈس کی  کمر  سے بہت اوپر تھی۔ کامندو اگر سیدھا کھڑا ہوتا تو بھی بال کمرسے اونچی تھی۔ یہ آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق نو بال ہے۔جب ایسا ہوا تو سری لنکا کو آخری تین گیندوں پر 11 رنز درکار تھے۔ چونکہ ڈیلیوری کو قانونی سمجھا گیا تھا اور کامندو نے فل ٹاس  کو نہیں کھیلا تو آخری دو پر 11 رنز کی ضرورت تھی۔

امپائروں کی طرف سے اسے منصفانہ ڈیلیوری سمجھنے کے بعد کامندو کو نو بال مانگتے ہوئے دیکھا گیا، اور سمجھا جاتا ہے کہ اس نے ریویو کی درخواست بھی کی۔ تاہم، موجودہ آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز امپائر کے فیصلوں کے لیے کھلاڑیوں کے  ریویو کی اجازت نہیں ہے۔سری لنکا کے T20I کپتان وینندو ہسرنگا نے واضح طور پر کہا ہے کہ امپائر لنڈن ہنیبل کو کوئی اور کام تلاش کرنا چاہیے،افغانستان3 رنزسے جیتاتھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *