| | |

سٹیون سمتھ پرتھ ڈرامہ کے ریپلائی سے پچنے پر خوش،مسکراہٹ عارضی،وکٹ دے گئے

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ لائیو ایکشن میں بڑا ڈرامہ،سٹیون سمتھ اس بار امپائر کی طرف سے آئوٹ دیئے جانے کے بعد خوشی سےدانت نکالتے پائے گئے لیکن یہ لمحات بھی کم ہی تھی۔پھر وہ آئوٹ ہوگئے۔ریویو میں بچ گئے تھےلیکن تھوڑی دیر بعد گئے۔

میلبرن(ایم سی جی) میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے بعد کھیل شروع ہوا تو سمتھ اور لبوشین نے معاملہ سنبھال لیا ۔اسمتھ 54 ویں اوور میں آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کے فیصلے سے بچ گئے، پرتھ میں بیسٹ آف مارجن ایل بی ڈبلیو کے ذریعے آؤٹ ہونے کے بعد، گیند صرف ریویو پر بیلز کو کلپ کر رہی تھی۔آج بچت ہوگئی،سمتھ ہنس پڑے۔

عثمان خواجہ کے شوز پر آج بھی کچھ لکھا،اوپنر حسن علی کا شکار

اس کے 3 اوورز بعد 58 ویں اوور میں وہ وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،اس بار عامر جمال بائولر تھے۔سمتھ نے 75 بالز پر 26 رنزبنائے۔

امپائرز نے دن کے 69 اوورز مکمل کروانے تھے لیکن کم روشنی کے سبب 66 اوورز بعد کھیل ختم کردیا گیا، آسٹریلیا نے  3 وکٹ پر187 اسکور بنالئے تھے۔لبوشیبن 120 بالز پر 44 اورٹریوس ہیڈ 19 بالز پر 9 کے ساتھ موجود تھے۔

بارش سے قبل عثمان خواجہ 42 اور اس سے قبل ڈیوڈ وارنر 38 رنزبناکر گئے۔سلمان،عامر اور حسن نے ایک ایک وکٹ لی،اس کے لئے کلک یہاں کریں۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ،بارش سے قبل آسٹریلیا کے آخری دس اوورز میں 6 رنز،پھر بھی پاکستانی بائولرزناکام،کیسے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *