| | |

اسٹمپ مائیکرو فون نے کپتان کو پکڑوادیا،سرزنش اور سزاہوگئی

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

کپتان کو مائیکرو فون نے پکڑوادیا۔فحش زبان استعمال کرنے کی شرمندگی کے ساتھ آئی سی سی کی آفیشل سزا بھی ہوگئی ہے۔ساتھ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی جاری ہوگیا ہے۔

یہ واقعہ ہے پرتھ میں کھیلے گئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پہلے ٹی 20 میچ کا،اس میں میزبان ٹیم کو 8 رنزسے شکست ہوگئی۔یہ ایک الگ صدمہ تھا لیکن میچ کے بعد آئی سی سی حکام ،میچ آفیشلز کو میچ ویڈیو سے کچھ انکشاف ہوا ہے۔

یہ ہے ٹی 20 کرکٹ،انگلینڈ کیسے ہوا آسٹریلیا میں 8 رنز سے کامیاب

اسٹمپ پر لگے مائیکرو فون نے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کی فحش گفتگو نشر کرکے سنوادی جس میں صاف سنا جاسکتا ہے کہ وہ چند پلیئرز اور ان کے سپورٹنگ سٹاف کے متعلق فحش جملے بول رہے ہیں۔ایسا انگلینڈ کی اننگ کے9 ویں اوور کے دوران ہوا۔یہ آئی سی سی لیول ون کی خلاف ورزی تھی۔

میچ ختم ہونے کے36 گھنٹوں بعد آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلین کپتان کو سزا سنائی گئی ہے۔ساتھ میں  کپتان کی پیشی بھی ہوئی ہے۔انہوں نے جرم کااعتراف کیا ہے،اس پر انہیں  سرزنش کی گئی ہےاور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ان کے کھاتہ میں درج ہوگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *