| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،بھارت ٹاس ہارگیا،بنگلہ دیش کا شاندار فیصلہ

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ،بھارت ٹاس ہارگیا،بنگلہ دیش کا شاندار فیصلہ۔وہ لمحہ آگیا،جب پاکستان  کے ہاتھ میں سیمی فائنل کی گیم واپس آنے یا نہ آنے کا فیصلہ ہوجائے گا،اس لئے کہ اس کے بعد حالات خراب سے خراب تر ہونگے اور مبہم سی امید بھی باقی نہیں ہوگی۔

ایڈیلیڈ میں بھارت اور بنگلہ دیش کا بڑا میچ شروع ہونے کو ہے۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے گروپ 2 کا اہم ترین معرکہ ہے۔جنوبی افریقا سے شکست کے بعد کرکٹ فینز بھارت کی بنگلہ دیش سے بھی ناکامی کی امیدلگائے ہوئے ہیں۔یوں اگر ایسا ہوگیا تو سمی فائنل ریس میں بنگلہ دیش،بھارت،پاکستان اور جنوبی افریقا شامل ہونگے۔بھارت نے اگر میچ جیت لیا تو پھر اس کے بعد پاکستان کی اگلی 2 فتوحات کے ساتھ ایک غیر منطقی امید لگانی ہوگی کہ کمزور ممالک جنوبی افریقا اوربھارت کو ہرادیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ،ایک اپ سیٹ ہوگیا،زمبابوے ایونٹ سے باہر،دوسرے کا انتظار

ایڈیلیڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے  فیلڈنگ  کا اعلان کیا ہے،اس میچ میں بارش کی پیش گوئی موجود ہے اورپورا پاکستان بنگلہ دیش کی جیت کی آرزو کررہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *