| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان ٹاس ہارگیا،روہت شرما کا پہلا فیصلہ جاری

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان ٹاس ہارگیا،روہت شرما کا پہلا فیصلہ جاری۔وسل بج گئی،ٹاس ہوگیا۔پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں  میں صف بندی ہوگئی ہے۔آئی سی سی ٹی 20 مینز ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ میلبرون کرکٹ گرائونڈ میں شروع ہورہا ہے۔ایک لاکھ سے زائد تماشائی اور دنیا بھر کے کروڑوں فینز میچ دیکھنے کو بے تاب ہیں۔

ٹاس بھارت  کے کپتان روہت شرما   نے جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کردیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 کےگروپ 2 کا یہ میچ ہے۔گزشتہ سال 24 اکتوبر کو پاکستان اسی ایونٹ میں بھارت سے جیتا تھا۔اب 23 اکتوبر کوپھر چیلنج ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز شامل۔قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل
محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *