| | | | | | | | | | | | | | | | | | |

ورلڈکپ کا5 واںروز،شکست پر ہیڈکوچ کی موت،کرکٹرزفکسنگ الزامات پر پولیس کے پاس،پاکستان کرکٹ کا جنازہ

عمران عثمانی

ورلڈکپ کہانی سلور جوبلی ایڈیشن 2023 کا یہ آن لائن ڈیجیٹل ایڈیشن ہے۔سافٹ کاپی پرنٹنگ مراحل میں ہے۔یہاں اس کی 9 ویں قسط ہے۔آئی سی سی 8 ویں کرکٹ ورلڈکپ کا ذکر ہے۔کرک اگین پر آپ کرکٹ ورلڈکپ شیڈول،اسکواڈز،اپ ڈیٹ،کرکٹ گرائونڈز کا تعارف،کرکٹ ٹیموں کا شیڈول،ٹائمنگ اور تاریخوں کے ساتھ ہر چیز جان سکتے ہیں۔بہت جلد ہر ٹیم کا کرکٹ ولڈکپ میں قد کاٹھ کا ذکر ہوگا،ان کے ورلڈکپ میچزکا ریکارڈ ہوگا،اس کے تناظر میں بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ کے میچز کا تفصیلی تجزیہ اور پیش گوئی ہوگی۔یہ سب آپ میچز سے قبل جان لیں گے۔

نواں ورلڈ کپ 2007 ء……بمقام :ویسٹ انڈیز…13مارچ سے28اپریل 2007ء
آسٹریلیا پھر ورلڈ چیمپئن ……پاکستان اور بھارت ابتداء سے ہی باہر

ورلڈکپ کا5 واںروز،شکست پر ہیڈکوچ کی موت،کرکٹرزفکسنگ الزامات پر پولیس کے پاس،پاکستان کرکٹ کا جنازہ۔کرکٹ کا نواں عالمی میلہ پہلی مرتبہ جزائر غرب الہند میں منعقد ہوا1975ء سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا ابتدائی 2 مرتبہ کا چیمپئن ویسٹ انڈیز اپنے ہوم گرائونڈ پر پہلی بار یہ کپ کھیل رہا تھا، 13 مارچ 28 اپریل 2007 ء تک اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ 16ٹیمیں شرکت کررہی تھیں ، جب کہ درمیان 51 میچ ہونے تھے ، گذشتہ 2 ٹورنامنٹ کے برعکس اس ٹورنامنٹ میں کئی تبدیلیاں کی گئیں،10ٹیسٹ ٹیموں کے ساتھ آئی سی سی کی 6ایسوسی ایٹ ٹیمیں برمودا، کینیڈا، ہالینڈ، آئر لینڈ او ر سکاٹ لینڈ ورلڈ کپ 2007 ء میں سامنے آرہی تھیں ، ان کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ۔

پاکستان کا ورلڈکپ میں پہلی بارشروع سے ہی بوریا بستر گول،ٹوڈبلیوز سمیت بڑے نام ہمیشہ کیلئے آئوٹ

گروپ اے میں آسٹریلیا ، سکارٹ لینڈ ، ہالینڈ، اور جنوبی افریقہ ، گروپ بی میں برمودا، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور بھارت ، گروپ سی میں کینیڈا ، کینیا، انگلینڈ،او رنیوزی لینڈ ، جب کہ گروپ ڈی میں ویسٹ انڈیز، پاکستان ، آئر لینڈ اور زمبابوے شامل تھے، گروپ ڈی کو موت کا گروپ قرار دیا گیا۔
ہر گروپ کی2’2 ٹاپ ٹیموں نے سپر8 کے لیے کوالیفائی کرنا تھا، اس طرح چار گروپ سے 8 ٹیمیں اگلے مرحلے میں داخل ہوجاتیں ، 6 ایسوسی ایٹ ٹیموں کے ساتھ زمبابوے اور بنگلہ دیش کو نکال کر باقی 8ٹاپ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا راستہ منتظمین نے سوچ سمجھ کر نکالا تھا ، تاہم کرکٹ کے غیر اعتبارکھیل نے کچھ اور کھیل کھیلنا تھا، یہ پہلا ورلڈ کپ تھا جس میں پاورپلے کا استعمال کیا گیا، پاکستانی ٹیم کی قیادت انضمام الحق کررہے تھے، باقی کھلاڑیوں میں یونس خان، عبدالرزاق، دانش کنیریا، افتخار انجم ، عمران نذیر، کامران اکمل، محمدآصف،محمد حفیظ ، محمد یوسف ، نوید الحسن ،شاہد آفریدی ،شعیب اختر ، شعیب ملک اور عمر گل شامل تھے ۔

ورلڈکپ کہانی،7 ویں ورلڈکپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو میچ گفٹ کردیا،نتیجہ میں فائنل دینا پڑا،آسٹریلیا چیمپئن

گزشتہ  عالمی کپ 2003ء میں پاکستان اگر چہ سپر سکس میں داخل نہیں ہوسکا تھا ، مگر وہاں اسے سب ٹیموں کے خلاف زور آزمائی کا موقع ملا تھا، مگر یہاں جو کچھ پاکستان کے ساتھ ہوا ، وہ کسی نے خواب میں بھی نہ سوچا تھا، ویسٹ انڈیز سے ابتدائی میچ بیٹنگ کی ناکامی کی وجہ سے 242رنز کا آسان ہدف حاصل نہ کرسکنے کے سبب 54 رنز کے بھاری مارجن سے ہارا، 4 گروپ تھا ،3 میچ تھے او رپھر سپر 8 کا مرحلہ، اس کا مطلب تھا کہ باقی ماندہ میچوں میں آئر لینڈ اور زمبابوے کوہرانا ضروری تھا او ریہاں پاکستان سے چُوک ہوگئی ، آئرش ٹیم ورلڈ کپ کے آغاز کے پانچویں دن 17مارچ کو پاکستان کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرکے گرین شرٹس کو ورلڈ کپ سےباہر کردیا، قومی ٹیم 132 رنز پر سمٹ گئی ، آئرش ٹیم نے 3 وکٹ سے یہ میچ جیت لیا، اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگیا، کوچ باب وولمر اگلے دن ہوٹل میں مردہ حالت میں پائے گئے، قومی کرکٹر کے خلاف ورلڈ کپ  کے دوران ہی میچ فکسنگ اور قتل کی تحقیقات ہونے لگیں، صحیح معنوں میں کیبرینس میدانوں میں پاکستان کرکٹ کا جنازہ اٹھا تھا، چند گھنٹے بعد بنگلہ دیش نے بھارت کو ہراکر خطرے کا الارم بجادیا ، چنانچہ23 مارچ کو مضبوط اور آئی سی سی کی بہترین منافع بخش ٹیمیں پاکستان اور بھارت ورلڈ کپ کے ابتدائی 10 دنوں میں گھر کو لوٹ آئیں۔

ورلڈکپ کہانی،چھٹا عالمی کپ 1996،بھارت میں آگ،پاکستان میںسری لنکا ورلڈچیمپئن

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے گروپ سی سے آسانی سے کوالیفائی کرلیا ، گروپ اے سے آسٹریلیا ،جنوبی افریقہ ،گروپ بی سے بنگلہ دیش اور سری لنکا ،گروپ ڈی سے آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ، آئرش اور بنگالی ٹیم کو نکال کر سیمی فائنل کی 4 سیٹ کے لیے 6ٹیموں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ،سری لنکا ،ویسٹ انڈیز ،جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ تھا، چنانچہ اگلے24 مقابلوں میں صرف3میچ سنسنی خیز کا درجہ پاسکے، 21 اپریل کو ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف آخری میچ کھیلا، جس میں انگلش ٹیم ایک وکت سے فاتح رہی، یہ برائن لارا کا آخری میچ تھا، جس میں وہ 18رنز بناسکے، ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور سری لنکا میں ہوا، جو نیوزی لینڈ 81 رنز سے ہارگیا ، دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہرایا، فائنل میں دفاع چیمپئن آسٹریلیا نے سری لنکا کو 53رنز سے ہراکر مسلسل تیسری اور مجموعی طورپر چوتھی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، فائل میں خراب موسم اور امپائرز وریفری کے فیصلے خبروں کی زد میں رہے ۔

نواں ورلڈ کپ 2007 ء……بمقام :ویسٹ انڈیز…13مارچ سے28اپریل 2007ء
گروپ  اےگروپ بی گروپ سی
آسٹریلیا ، سکارٹ لینڈ ، ہالینڈ، جنوبی افریقہ ، برمودا، بنگلہ دیش ، سری لنکا ،بھارت ، کینیڈا ، کینیا، انگلینڈ،نیوزی لینڈ
گروپD
ویسٹ انڈیز، پاکستان ، آئر لینڈ ،زمبابوے
ٹورنامنٹ کا فاتح :آسٹریلیا رنراپ : سری لنکا
تمام میچوں کی مختصر سکور کارڈ سمری

1
ویسٹ انڈیز
بمقابلہ
پاکستان
کنگسٹن
13 مارچ07ء

187/10(47اوورز)

275/9 (49اوورز)
ویسٹ انڈیز54 رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ڈیرن سمتھ 32 رنز + 3/36
……………………………………………………………………
2
آسٹریلیا
بمقابلہ
سکارٹ لینڈ
سینٹ کٹس
14 مارچ07ء

334/6(50اوورز)

131/10(40.1اوورز)
آسٹریلیا 203 رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
رکی پونٹنگ 113رنز
……………………………………………………………………
3
کینیڈا
بمقابلہ
کینیا
گروس ایسلٹ
14 مارچ07ء

199/10(50اوورز)

203/3(43.2اوورز)
کینیا7وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ایس ٹکولو 72رنز
……………………………………………………………………
4
سری لنکا
بمقابلہ
برمودا
پورٹ آف سپین
15 مارچ07ء

321/6 (50اوورز)

78/10 (24.4اوورز)
سری لنکا243رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
جے وردھنے 85رنز

5
آئرلینڈ
بمقابلہ
زمبابوے
کنگسٹن
15 مارچ07ء

221/9(50اوورز)

221/10(50اوورز)
میچ برابر رہا
مین آف دی میچ
جے پی بیرے 115 رنز
……………………………………………………………………
6
انگلینڈ
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
گراس ایسلٹ
16 مارچ07ء

209/7 (50اوورز)

210/4 (41اوورز)
نیوزی لینڈ 6 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
سٹائرس 87 رنز
……………………………………………………………………
7
جنوبی افریقہ
بمقابلہ
ہالینڈ
بیسٹری
16 مارچ07ء

353/3(40اوورز)

132/9(40اوورز)
جنوبی افریقہ 221 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ہرشل گبز72 رنز
……………………………………………………………………
8
بھارت
بمقابلہ
بنگلہ دیش
پورٹ آف سپین
17 مارچ07ء

191/10(49.3اوورز)

192/5(48.3اوورز)
بنگلہ دیش 5وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ
مشرف مرتضی 3/38
گروپ ڈی:
9
پاکستان
بمقابلہ
آئرلینڈ
کنگسٹن
17 مارچ07ء

132/10(45.4اوورز)

133/7(41.4اوورز)
آئرلینڈ 3 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ
اوبرائن 72رنز

10
آسٹریلیا
بمقابلہ
ہالینڈ
کنگسٹن
18 مارچ07ء

358/5(50اوورز)

129/10(26.5اوورز)
آسٹریلیا 229 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
بی پاوچ123رنز
……………………………………………………………………
11
انگلینڈ
بمقابلہ
کینیڈا
گروس ایسلٹ
18 مارچ07ء

279/6 (50اوورز)

228/7(50اوورز)
انگلینڈ51 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
کولنگ ووڈ 62 رنز
……………………………………………………………………
12
بھارت
بمقابلہ
برمودا
پورٹ آف سپین
19 مارچ07ء

413/5(50اوورز)

156/10(43.1اوورز)
بھارت 257رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
وریندرسہواگ 114رنز
……………………………………………………………………
13
زمبابوے
بمقابلہ
ویسٹ انڈیز
کنگسٹن
19 مارچ07ء

2025(50اوورز)

204/4 (47.5اوورز)
ویسٹ انڈیز6 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ
ایس ولیمز70 رنز
گروپ سی:
14
نیوزی لینڈ
بمقابلہ
کینیا
گروس ایسلٹ
20 مارچ07ء

331/7 (50اوورز)

183/10 (49.3اوورز)
نیوزی لینڈ148 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ
ایل ٹیلر 85 رنز
15
سکاٹ لینڈ
بمقابلہ
جنوبی افریقہ
بیسٹری
20 مارچ07ء

186/8(50اوورز)

188/3(23.3اوورز)
جنوبی افریقہ7 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
گریم سمتھ91رنز

16
سری لنکا
بمقابلہ
بنگلہ دیش
پورٹ آف سپین
21 مارچ07ء

318/4(50اوورز)

112/10 (37اوورز)
سری لنکا 198رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ:
جے سوریا109رنز
……………………………………………………………………
17
پاکستان
بمقابلہ
زمبابوے
کینگٹس
21 مارچ07ء

349/10 (49.5اوورز)

99/10 (19.1اوورز)
پاکستان93 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
عمران نذیر160رنز
……………………………………………………………………
18
نیوزی لینڈ
بمقابلہ
کینیڈا
گراس ایسلٹ
22 مارچ07ء

363/5(50اوورز)

249/10(49.2اوورز)
نیوزی لینڈ 114 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ونیسنٹ101
……………………………………………………………………
19
سکارٹ لینڈ
بمقابلہ
ہالینڈ
سینٹ کیٹس
22 مارچ07ء

136/10 (34.1اوورز)

140/2 (23.5اوورز)
ہالینڈ8 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ڈبلیو ایف سٹیلنگ3/12
……………………………………………………………………
20
سری لنکا
بمقابلہ
بھارت
پورٹ آف سپین
23 مارچ07ء

254/6(50اوورز)

185/10(43.3اوورز)
سری لنکا69رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
مرلی دھرن3/41
……………………………………………………………………
21
آئرلینڈ
بمقابلہ
ویسٹ انڈیز
کنگسٹن
23 مارچ07ء

183/8(48اوورز)

190/2(38.1اوورز)
ویسٹ انڈیز 8وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ
چندر پال 102 رنز

22
آسٹریلیا
بمقابلہ
جنوبی افریقہ
سینٹ کٹس
24 مارچ07ء

377/6(50اوورز)

294/10 (48اوورز)
آسٹریلیا83 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ہیڈن 101 رنز
……………………………………………………………………
23
کینیا
بمقابلہ
انگلینڈ
گروس ایسلٹ
24 مارچ07ء

177/10(43اوورز)

178/3(33اوورز)
انگلینڈ7وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ای سی جوئبس75 رنز
……………………………………………………………………
24
برمودا
مقابلہ
بنگلہ دیش
پورٹ آف سپین
25 مارچ07ء

94/9(21اوورز)

96/3(17.3اوورز)
بنگلہ دیش7وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
محمد اشرفل 29رنز
…………………………………………………………………………
{سپر 8 مقابلے}
1
آسٹریلیا
بمقابلہ
ویسٹ انڈیز
نارتھ سائونڈ
27/28 مارچ07ء

322/6(50اوورز)

219/10 (45.3اوورز)
آسٹریلیا103رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ہیڈن158 رنز
…………………………………………………………………………
2
سری لنکا
بمقابلہ
جنوبی افریقہ
پرویڈینس
28 مارچ07ء

209/10 (49.3اوورز)

212/9 (48.2اوورز)
جنوبی افریقہ1 وکٹ سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ملنگا(سری لنکا)4/54 لینگویلٹ(جنوبی افریقہ)5/45
…………………………………

3
ویسٹ انڈیز
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
نارتھ سائونڈ
29 مارچ07ء

177/10(44.4اوورز)

179/3 (39.2اوورز)
نیوزی لینڈ 7 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
جیکب اورم3/23
…………………………………………………………………………
4
انگلینڈ
بمقابلہ
آئرلینڈ
پرویڈینس
30 مارچ07ء

266/7(50اوورز)

218/10(48.1اوورز)
انگلینڈ48 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
کالنگ ووڈ90رنز
…………………………………………………………………………
5
بنگلہ دیش
مقابلہ
آسٹریلیا
نارتھ سائونڈ
31 مارچ07ء

104/6 (22اوورز)

106/0(13.5اوورز)
آسٹریلیا10 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
میک گراتھ 3/16
…………………………………………………………………………

6
سری لنکا
بمقابلہ
ویسٹ انڈیز
پرویڈینس
01 اپریل2007ء

303/5(50اوورز)

190/10(44.3اوورز)
سری لنکا113 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
جے سوریا115رنز
…………………………………………………………………………
7
بنگلہ دیش
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
نارتھ سائونڈ
02 اپریل2007ء

174/10(48.3اوورز)

178/1 (29.2اوورز)
نیوزی لینڈ9 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
شین بونڈ2/15

8
آئرلینڈ
بمقابلہ
جنوبی افریقہ
پرویڈینس
03 اپریل2007ء

152/8 (35اوورز)

165/3 (31.3اوورز)
جنوبی افریقہ7 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
جیک کیلس66 رنز
…………………………………………………………………………
9
سری لنکا
بمقابلہ
انگلینڈ
نارتھ سائونڈ
04 اپریل2007ء

235/10(50اوورز)

233/8(50اوورز)
سری لنکا2 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
روی بوپارا52رنز
…………………………………………………………………………
10
بنگلہ دیش
بمقابلہ
جنوبی افریقہ
پرویڈینس
07 اپریل2007ء

251/8(50اوورز)

184/10(48.4اوورز)
بنگلہ دیش 67 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
محمد اشرفل 87 رنز
…………………………………………………………………………
11
انگلینڈ
مقابلہ
آسٹریلیا
نارتھ سائونڈ
08 اپریل2007ء

247/10 (49.5اوورز)

248/3(47.2اوورز)
آسٹریلیا 7 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ایس ڈبلیو ٹائٹ3/41
12
نیوزی لینڈ
بمقابلہ
آئرلینڈ
پرویڈینس
09 اپریل2007ء

263/8(50اوورز)

134/10(37.4 اوورز)
نیوزی لینڈ129رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
پی جی فلٹن83 رنز
…………………………………………………………………………
13
جنوبی افریقہ
بمقابلہ
ویسٹ انڈیز
سینٹ جارج
10 اپریل2007ء

356/4(50اوورز)

289/9 (50اوورز)
جنوبی افریقہ67 رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
اے بی ڈویلئیر146رنز

14
بنگلہ دیش
بمقابلہ
انگلینڈ
برج ٹائون
11 اپریل2007ء

143/10 (37.2اوورز)

147/6 (44.5اوورز)
انگلینڈ4 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ایس ال محمود 3/27
…………………………………………………………………………
15
نیوزی لینڈ
بمقابلہ
سری لنکا
سینٹ جارج
12 اپریل2007ء

219/7(50اوورز)

222/4 (45.1اوورز)
سری لنکا6 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
چمندواس3/33
…………………………………………………………………………
16
آئرلینڈ
بمقابلہ
آسٹریلیا
پرویڈینس
13 اپریل2007ء

91/10(30اوورز)

92/1(12.2اوورز)
آسٹریلیا 9 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
میک گراتھ3/17
…………………………………………………………………………
17
جنوبی افریقہ
مقابلہ
نیوزی لینڈ
سینٹ جارج
14 اپریل2007ء

193/7 (50اوورز)

196/5 (48.2اوورز)
نیوزی لینڈ5وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ
میک ملن 36رنز+ 3/23
18
آئرلینڈ
بمقابلہ
بنگلہ دیش
برج ٹائون
15 اپریل2007ء

243/7(50اوورز)

169/10(41.2اوورز)
آئرلینڈ74 رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
پوٹر فیلڈ85 رنز
…………………………………………………………………………
19
سری لنکا
بمقابلہ
آسٹریلیا
سینٹ جارج
16 اپریل2007ء

226/10 (49.4اوورز)

232/3 (42.4اوورز)
آسٹریلیا7وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
بریکن4/19
………………………………………………………

20
انگلینڈ
بمقابلہ
جنوبی افریقہ
برج ٹائون
17 اپریل2007ء

154/10(48اوورز)

157/1 (19.2اوورز)
جنوبی افریقہ9 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
اے جے ہال5/18
…………………………………………………………………………
21
آئرلینڈ
بمقابلہ
سری لنکا
سینٹ جارج
18 اپریل2007ء

77/10(27.4اوورز)

81/2(10اوورز)
سری لنکا8 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ:
اے ماروف4/25
…………………………………………………………………………
22
ویسٹ انڈیز
بمقابلہ
بنگلہ دیش
برج ٹائون
19 اپریل2007ء

230/5 (50اوورز)

131/10 (43.5اوورز)
ویسٹ انڈیز99رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
سروان 91رنز
…………………………………………………………………………
23
آسٹریلیا
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
سینٹ جارج
20 اپریل2007ء

348/6(50اوورز)

133/10 (25.1اوورز)
آسٹریلیا215 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ہیڈن103 رنز
…………………………………………………………………………
24
ویسٹ انڈیز
بمقابلہ
انگلینڈ
برج ٹائون
21 اپریل2007ء

300/10 (49.5اوورز)

301/9(49.5اوورز)
انگلینڈ1 وکٹ سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
گیون پیٹرسن100 رنز
{پہلا سیمی فائنل}
1
سری لنکا
مقابلہ
نیوزی لینڈ
کنگسٹن
24 اپریل2007ء

289/5(50اوورز)

208/10(41.4اوورز)
سری لنکا81 رنزوں سے جیت گیا

مین آف دی میچ :
جے وردھنے115 رنز
………………………………………………………………………
{دوسرا سیمی فائنل}
2
جنوبی افریقہ
مقابلہ
آسٹریلیا
گروس ایسلٹ
25 اپریل2007ء

149/10(43.5اوورز)

153/3( 31.1اوورز)آسٹریلیا7وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
میک گراتھ 3/18

{فائنل}
آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا برج ٹائون 28اپریل 2007ء
ٹاس : آسٹریلیا

یہ دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ فائنل میں پہلا مقابلہ تھا، اس سے قبل بھارت 1983ء کے عالمی کپ کے فائنل میں مدمقابل آکر جیتا تھا ، جب کہ آسٹریلیا1987 میں انگلینڈ کو ہراکر چیمپئن بنا تھا، 1996 ء کے ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا سے ہارا تھا، تاہم 1999ء کے عالمی کپ فائنل میں پاکستان کو ہراچکا تھا ، اس طرح آسٹریلیا مسلسل یہ تیسرا فائنل تیسری ایشیائی ٹیم بھارت کے خلاف کھیل رہا تھا ۔

ورلڈکپ کہانی نہیں، عمران خان کہانی،پاکستان 5 ویں ورلڈکپ کا چیمپئن،مائنس کرنے والے جہلا،حمقا

آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کی اور ایڈم گلگرسٹ کے 57 اور ہائیڈن کے37 رنز کی بدولت تیزترین آغاز کیا ، رکی پونٹنگ کے 121گیندوں پر بنائے گئے 140 اور مارٹن کے 88رنزکی بدولت آسٹریلیا نے ورلڈ کپ فائنل کا ریکارڈ ہندسہ 259/2 سیٹ کردیا تمام بھارتی بائولرز پٹتے رہے ، سری ناتھ کے 10 اوورز میں87رنزبنے ، ہربجھن سنگھ نے 49کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
جواب میں بھارتی اننگز کے وریندرسہواگ کے 82 رنز کے علاوہ قابل ذکر کارکردگی پیش نہ کرسکی اور پوری ٹیم40ویں اوورز میں234 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، میک گراتھ نے 52رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ۔سچن ٹنڈولکر محض4رنزبناسکے ۔
نتیجہ : آسٹریلیا 53رنزوں سے جیت گیا مین آف دی میچ :گلگرسٹ149رنز ……

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *