ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا بڑا معرکہ آج،پاکستان بھارت جنگ کیلئے دنیا تیار،پلیئنگ الیون،کوچ کی باتیں
نیویارک،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا بڑا معرکہ آج،پاکستان بھارت جنگ کیلئے دنیا تیار،پلیئنگ الیون،کوچ کی باتیں۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں سب سے بڑا،اہم اور زیادہ دیکھے جانے والا میچ آج ہوگا۔پاکستان بمقابلہ بھارت۔ٹی 20 ورلڈکپ 2024.نیویارک۔9 جون 2024.شام ساڑھے 7 بجے۔
گروپ اے کا یہ میچ ہوگا۔پاکستان امریکا سے پہلا میچ ہارچکا۔بھارت آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ جیت چکا ہے۔اس حوالہ سے کرک اگین نے دونوں ٹیموں کے ریکارڈز،باہمی میچز وغیرہ کا تذکرہ کردیا ہے۔یہ بھی ذکر ہوچکا ہےکہ عماد وسیم اعظم خان کی جگہ کھیلیں گے۔
پاکستان بمقانلہ بھارت،عماد وسیم کے حوالہ سے بڑی خوشخبری،ٹاس کس کا،میچ کس کا،ابھی جانیئے
پاکستانی کھلاڑیوں نے ہفتہ کے روز نیٹ پریکٹس کی ہے،اعظم خان کو بیٹنگ نہیں دی گئی۔یہ ایک تبدیلی ہوگی۔پاکستان بنیادی طور پر اپنے پیسرز محمد عامر،حارث رئوف،شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ اٹیک کرے گا،اسپنرز کیلئے عماد وسیم ،شاداب خان کے ساتھ افتخار احمد ہونگے۔بابر اعظم اور محمد رضوان اوپنر ہونگے۔فخرزمان اور عثمان خان مڈل آرڈر میں ہونگے،یہی پلیئنگ الیون ہے۔
پاکستان بمقابلہ بھارت ،باہمی ٹی 20 ریکارڈز ،میچز،ٹاپ پرفارمرز
ٹریننگ سیشن میں کچھ پاکستانی کھلاڑی سنجیدہ اور کچھ پریشان دکھائی دیئے ہیں۔ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ کل کو بھول چکے،آج کی فکر ہے،تمام پلیئرز ریڈی ہیں۔مجموعی طور پر کچھ خامیاں ہیں،قابو پالیا ہے۔پاکستان کا کمبی نیشن متوازن ہے۔بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کرک اگین پیشگوئی۔ٹاس بابر اعظم جیت سکتے،پاکستان پہلے بائولنگ کرسکتا۔بھارت کے خلاف 141 سے 148 رنزکا ہدف سیٹ کرکےمیچ جیت سکتا ہے۔شاہین اور عماد متوقع ہیرو،بیٹنگ میں رضوان اور عثمان کا دن ہوسکتا۔