تھرڈ مین پوزیشن پر فیلڈرکرتے عباس آفریدی کو پیغام دینے گیاتھا،عمرگل کا انکشاف
آک لینڈ،کرک اگین
تھرڈ مین پوزیشن پر فیلڈرکرتے عباس آفریدی کو پیغام دینے گیاتھا،عمرگل کا انکشاف۔پاکستان کے بائولنگ کوچ عمر گل نے کیا کہا،کچھ سمجھ نہیں آئی۔کیا کہنا چاہتے ہیں اور کیا ماننا چاہتے ہیں۔روایتی گھسی پٹی باتیں کرکے پرسی کانفرس مکمل کروادی۔
عمر گل نے کہا ہے کہ آک لینڈ میں 200 اسکور بنتے ہیں۔بڑی بات نہیں تھی،اس لئے ہم نے سوچا تھا کہ رنزبنیں گے۔ہمیں اسٹارٹ اچھا ملا تھا لیکن صائم ایوب بدقسمتی سے رن آئوٹ ہوئے۔ہمیں بدقسمتی سے ایک سے 2 پارٹنرشپ نہیں ملیں۔عباس اور ہماری فیملی کیلئے بڑے لمحات ہیں۔میں تھرڈ مین پوزیشن پر عباس کے پاس گیا ،اسے ایک پیغام دیا کہ ہارڈ لائن پر بالز کریں۔دوسروں کو بھی پیغام بھجوایا تھا۔
پاکستان،18 بالزپر 21 رنز میں 6 وکٹیں گنوادیں،کیویز کی جیت
عمر گل نے کہا ہے کہ ہم نے وائٹ بال میں کیچز اور فیلڈنگ کی اچھی پریکٹس کی ہے لیکن اس کے باوجود کیچز ڈراپ ہورہے ہیں۔فیلڈنگ خراب چل رہی ہے۔فاسٹ بائولرز نے کافی میچز جتوائے ہیں۔یہ درست ہے کہ ہم کچھ عرصہ سے اچھے نہیں جارہے ہیں۔کوشش ہوگی کہ اچھا کھیلیں۔بابر اعظم ہمارا ورلڈکلاس پلیئرہے۔وہ آئوٹ آف فارم نہیں تھا لیکن اس سے سنچری نہیں ہورہی ہے۔
عباس آفریدی نے اپنے ڈیبیو میچ میں 34 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔پاکستان پھر بھی 46 رنز سے میچ ہارگیا۔