| | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ میں آج کا میچ،کیا 2007 کی تاریخ دہرائی جاسکتی

 

 

 

پونے،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ میں آج کا میچ،کیا 2007 کی تاریخ دہرائی جاسکتی۔کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے سلسلہ میں آج بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ ہوگا۔یہ میچ کسی اعتبار سے بھی کڑاکے کا نہیں لگتا،اس لئے کہ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن ان فٹ ہیں،ان کی شرکت مشکوک ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ میں یہ چوتھا مرحلہ چل رہا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اب تک تمام 4 میچزجیت چکی ہے۔بھارتی ٹیم بھی اپنا یہ میچ جیت کر بہتر رن ریٹ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن برقرار رکھے گی۔

اپ سیٹ کے دنوں میں لوگ 2007 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی بھارت کے خلاف جیت یاد کررہے ہیں لیکن اس بار یہ آسان نہیں ہے۔میدان۔پچز سمیت ہر چیز پر میزبان  ملک کا کنٹرول ہے۔

پونے میں ورلڈکپ کا پہلا میچ ہے۔یہاں  گزشتہ 6 سال میں جو 5 میچز ہوئے،پہلے کھیلنے والی ٹیم نے 300 سے زائد اسکور 3 بار کئے ہیں۔پچ اب بھی بیٹنگ ہوگی۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ بنگلہ دیش چوتھائی صدی کے بعد بھارت میں بھارت کے خلاف کوئی ون ڈے میچ کھیلے گا۔آخری بار 1998 میں اس نے ممبئی میں میچ کھیلا تھا۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی،ذکااشرف اور انضمام کی کیوں ملاقات،نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل

رواں ورلڈکپ میں بھارت نے آسٹریلیا،افغانستان اور پاکستان کوہرایا ہے۔بنگلہ دیش افغانستان سے جیتا تھالیکن پھر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہارا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *