| | |

انٹر ریجن انڈر 13 اور 16 کے فائنلز کا اعلان

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

 

انٹرریجن انڈر13 اورانڈر16 ون ڈے ٹورنامنٹس کے فائنل ۔

لاہور سے پی سی بی میڈیا ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرریجن انڈر 13۔ اور انٹر ریجن انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹس کے فائنل کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی انٹر ریجن انڈر13 فائنل 5 مئی کو لاہور اور پشاور ریجن کی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد کے جواد کلب میں کھیلا جائے گا۔ یہ تیس اوورز کا میچ ہوگا۔
انڈر16 ٹورنامنٹ کا پچاس اوورز پر مشتمل فائنل6 مئی کو سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں لاہور اور فاٹا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
اس سے قبل انٹر ریجن انڈر 13کے سہ فریقی مقابلوں میں کراچی ۔ لاہور اور پشاور کی ٹیمیں ایک دوسرے کے سامنے آئی تھیں یہ مقابلے انتیس اپریل سے تین مئی تک کھیلے گئے تھے۔ کراچی ریجن کی ٹیم کو اپنے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پشاور اور لاہور کا میچ ٹائی ہوگیا تھا۔

انٹر ریجن انڈر16 کے سہ فریقی مقابلوں کے مرحلے میں لاہور ریجن کی ٹیم سرفہرست رہی تھی اس نے فاٹا اور کراچی کے خلاف دونوں میچ جیتے تھے جبکہ فاٹا نے کراچی کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

انٹر ریجن انڈر 13 ٹورنامنٹ کا آغاز بارہ مارچ کو کراچی اور فیصل آباد میں ہوا تھا جن میں سولہ ریجنز کی ٹیموں نے حصہ لیا ان میں ایبٹ آباد، آزاد جموں کشمیر، بہاولپور۔فیصل آباد، فاٹا، حیدرآْباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، لاڑکانہ، ملتان، ڈیرہ مراد جمالی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ ان ٹیموں کو تین گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔
پانچ ٹیموں کے پول اے میں کراچی نے اپنے تمام چاروں میچ جیتے۔اسی طرح پول بی میں لاہور نے اپنے تمام میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ پول سی میں راولپنڈی اور پشاور نے چار چار میچ جیتے تھے تاہم پشاور نے بہتر رن یٹ پر اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انٹرریجن انڈر 16 ٹورنامنٹ میں جو بارہ مارچ سے شروع ہوا تھا سولہ ٹیمیں شریک رہیں۔ پول میچز فیصل آباد ، گوجرانوالہ، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور شیخوپورہ میں کھیلے گئے۔کراچی ریجن نے پول اے میں چار میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ پول بی میں لاہور کی ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ پول سی میں فاٹا کی ٹیم پانچ میچوں میں آٹھ پوائنٹس حاصل کرکے سرفہرست رہی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *