| | | | | | |

عثمان قادرکاآسٹریلیا میں نیامعاہدہ،پیٹ کمنز کا پہلا جواب،فیکا کا پریشان کن سروے

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی لیگ اسپنر عثمان قادر کا بگ بیش کے لئے سڈنی تھنڈرزسے معاہدہ ہوگیا ہے۔وہ اس فرنچائز کے لئے آنے والے سیزن میں چوتھے غیر ملکی پلیئر ہیں۔اب ان کے ساتھ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز،جنوبی افریقا کے ریلی روسو اور افغانستان کے فضل حق فاروقی کھیلیں گے۔عثمان قادر نے اس سے قبل پرتھ سکارچرز کے لئے ماضی میں بگ بیش لیگ کا سیزن کھیل رکھاہے۔

ادھر آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا پہلی بار سابق ہیڈکوچ جیسٹن لینگر کو جواب ملا ہے اور جواب بھی ایسا کہ اس کے اثرات محسوس کئے جاسکتے ہیں۔پرتھ ٹیسٹ سے ایک روز قبل اپنی پریس کانفرنس میں پیسر نے کہا ہے کہ لینگر نے ذاتی باتیں لیک کرکے ٹیم کو نقصان پہنچایا ہے۔یہ انکا پہلا رد عمل تھا۔کمنز نے کہا ہے کہ میں اپنے پلیئرز اور ڈریسنگ روم کا دفاع کروں گا۔لینگر کے الزامات بے بنیاد ہیں۔اس کے اثرات یہ ہیں کہ آج آسٹریلین کرکٹ کے لئے کرائوڈ نہیں ہے۔یہ اس لئے کہ کل 30 نومبر سے پرتھ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ کھیلاجائےگا۔3000 سے بھی کم ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔

پاکستان انگلینڈ سیریز،پی سی بی چیئرمین کا آئی سی سی سے ہنگامی رابطہ،شکایت

فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا)نے نئی رپورٹ جاری کردی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ٹی 20 کے انٹرنیشنل ستارے ملکی کرکٹ کی بجائے لیگز کو اہمیت دیتے ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق 40 فیصد پلیئرز براہ راست غیرملکی لیگز کو نمبر ون رکھتے ہیں۔42 فیصد بھی اپنے ملک کے ساتھ کم سےکم ایک غیر ملکی لیگ کھیلنا چاہتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ 82 فیصد پلیئرز اپنے ملک کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں چاہتے جو ان کی لیگز میں مسائل بنے۔سروے میں 11 ممالک کے 400 پلیئرز نے شرکت کی۔پاکستان اور بھارت سے کوئی رائے نہیں،اس لئے کہ ان کے ہاں کرکٹرز کی کوئی نمائندہ تنظیم نہیں ہے۔یہ نیا سروے یوں حیران کن ہے کہ کہانی اچھی نہیں ہے۔پلیئرزاپنا ملک نہیں دیکھتے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *