| | |

نیوزی لینڈ،پہلےہی روز شاداب خان کو امی جی کی یاد کیوں آگئی

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

سردی نے شاداب خان کو امی جی کی یاد کروادی۔نیوزی لینڈ پہنچنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مکمل آفیشل ڈے پہلا آج ہی ہے۔وہاں کے موسم میں فرق ہے۔یہی  وجہ ہے کہ کھلاڑی جب لاہور سے نکلے تو پاکستان میں ابھی موسم گرما کہ اختتامی لہر جاری تھی لیکن نیوزی لینڈ میں حالات اور ہیں۔

شاداب خان کے لئے ہوائی جہاز ہی میں تقریب،کس کس کی شرکت

گزشتہ روز جہاز میں اپنی سالگرہ منانے والے پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے،اس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ حارث رئوف اور شاداب خان اپنے کپتان بابر اعظم کے ساتھ  کھڑے ہیں۔سردی سے بچائو کے لئے موسم کی مناسبت سے کپڑے پہم رکھے ہیں۔

شاداب خان نے لکھا ہے کہ

ہائے امی جی،سردی

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں ہے،جہاں موسم میں سردی ہے۔بدھ کو درجہ حرارت صبح کے وقت 8 سینٹی گریڈ تھا۔جمعہ 7 اکتوبر سے ٹی 20 سیریز شروع ہونے والی ہے۔پہلا میچ جمعہ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *