گنگولی پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے کیوں حامی،بین سٹوکس اور فنچ کے اہم بیانات
ممبئی،کرک اگین رپورٹ
گنگولی پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے کیوں حامی،بین سٹوکس اور فنچ کے اہم بیانات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہےکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراساروگنگولی نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلے۔سابق بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف سامنے آئے گا اور سیمی فائنل ہارے گا۔
ساروگنگولی کہتے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان حیران کن طور پر سیمی فائنل کھیلے گا۔
ادھر انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہا ہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف میچ کی جیت کے بعد اب ہم ورلڈکپ وننگ نوٹ پر ختم کرنا چاہتے ہیں،اس کے لئے تیاری کررہے ہیں اور جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کہتے ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ فائنل بھارت اور آسٹریلیا کھیلیں گے اور یہ فائنل بھارت جیتے گا۔