| | |

خواتین کرکٹ شرط،آئی سی سی افغانستان کے سامنے بے بس،ہار مان لی

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

خواتین کرکٹ شرط،آئی سی سی افغانستان کے سامنے بے بس،ہار مان لی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی نے سرنڈر کردیا۔افغانستان میں خواتین کرکٹ بحالی کے نہ ہونے کے باوجود اس کا فل ممبر رہنا،کوئی اقدامات نہ اٹھانا سمیت آج ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ شیڈول کے اعلان کے وقت افغانستان کا تذکرہ جس انداز میں کیا گیا ہے،اس سے ساف محسوس ہوتا ہے کہ آئی سی سی کو افغانستان نے بے بس کردیا ہے۔

آئی سی سی کے سربراہ جیف ایلڈریس نے کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے لیے ملک میں خواتین کی کرکٹ کو ترقی دینا مشکل ہے اور جب تک صورتحال میں کچھ تبدیلی نہیں آتی، جمود برقرار رہے گا۔

الڈرائس نے اتوار کو ڈھاکہ میں آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، میرے خیال میں اس وقت افغانستان کرکٹ بورڈ جو ہمارا رکن ہے خواتین  ٹیم کو  بنانے سے قاصر ہے۔جب تک  اس کے ملک میں کچھ تبدیل نہیں ہوتا، یہ صورتحال برقرار رہے گی۔ ایسا نہیں ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ پہلے خواتین کی کرکٹ کو ترقی نہیں دے رہا تھا، یہ صرف اتنا ہے کہ وہ اس وقت اس قابل نہیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *