| | | | |

امام الحق کی رات گئے ذو معنی ٹویٹ،محمد عامرکا دلچسپ جواب،سلیکشن کنفرم

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے رکن امام الحق نے رات گئے ایک ذومعنی ٹویٹ کرکے ایک قسم کی اپنے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔اس پر پاکستان کے سابق پیسر محمد عامر نے بھی ایسا ٹویٹ کیا ہے جس سے واقعی پاکستان کا اوپننگ پیئر کنفرم ہوگیا ہے۔

اس سے قبل دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں شان مسعود کی جگہ امام الحق کو کھلائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

تاریخی دن آگیا،پاک آسٹریلیا بڑا ٹیسٹ آج سے،قومی ٹیم میں اچانک نئی انٹری کی باز گشت

امام الحق نے رات 11 اور 12 بجے کے درمیان اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں،ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ

آخری مرتبہ 1998 میں آسٹریلیا نے جب پاکستان کا دورہ کیا تو میں اس وقت 2 سال کا تھا۔اب میں اور ٹیم اس وقت راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہیں جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ شروع ہونے میں 12 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔پاکستان زندہ آباد۔

اس پر محمد عامر نے ٹویٹ کیا کہ سوجا،صبح جلدی اٹھنا ہے،بیٹا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *