| | | | | | | | |

آئی ٹی ایل حکام سیدھے ہوگئے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی اپ ڈیٹ

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آئی ٹی ایل حکام کچھ سیدھے ہوگئے ہیں۔آسٹریلیا،جنوبی افریقا،پاکستان اور بھارت سے کسی بھی بڑے کھلاڑی کی خدمات نہ ملنے پر اب اس نے  اپنے شیڈول پر نظر ثانی کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کی ٹی 20 لیگ،آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور بنگلہ دیش کی بی پی ایل اس آئی ٹی ایل سے متصادم ہورہی تھی۔اس کے بعد تمام بورڈز ناراض تھے۔یو اے ای حکام نے دنیا کی دوسری مہنگی ترین آئی ٹی ایل کے پہلے ایڈیشن کی تاریخوں میں تبدیلی پر آماد گی ظاہر کرکے متعلقہ بورڈز سے رابطے کئے ہیں۔لیگ کی اعلان کردہ تاریخ 6 جنوری سے 12 فروری 2023 ہے۔

پروٹیز پیسرکے آئی سی سی پر تابڑ توڑ بائونسر،کم ٹیسٹ میچز دینے کا الزام

ادھر نیدر لینڈز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم موجود ہے۔بارش کے باعث قومی اسکواڈ کا روٹرڈیم میں انڈور پریکٹس سیشن ہوا ہے۔انڈور میں بیٹرز کا بھرپور نیٹ سیشن رہا ہے۔
قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلرز آج آرام کررہے ہیں ۔پاکستان اور نیدرلینڈز کےمابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *