| | |

آخری اوور کا بڑا سنسنی خیز ڈرامہ،ویسٹ انڈیز 1 رن سے ہارگیا،معین علی ہیرو

جارج ٹائون۔کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

بھارت کے جنوبی افریقا سے ایک روزہ میچ میں 4 رنز سے ہارنے کے بعد ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں اس سے بھی کم بلکہ آخری مارجن جتنا میچ کا نتیجہ آیا ہے،اس سے کرکٹ فینز کو جہاں سنسنی خیزی اور دلچسپی محسوس ہوئی،وہاں بھارت کے بعد ویسٹ انڈین حامیوں کے بھی دل ٹوٹ گئے۔

آخری اوور کا بڑا سنسنی خیز ڈرامہ،ویسٹ انڈیز 1 رن سے ہارگیا،معین علی آل رائونڈر۔جارج ٹائون میں 5 ٹی 20 میچزکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے زبردست مقابلے کے بعد 1 رن سے کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی برابر کردی۔میچ کا فیصلہ آخری بال پر ہوا۔یہ ایک ناقابل یقین بات ہوگی،جب آپ کو یہ بتایا جائے کہ 19 ویں اوور کے اختتام تک ویسٹ انڈیز میچ بڑے مارجن سے ہارا ہوا تھا۔172 رنزکے تعاب میں اس کا اسکور 8 وکٹ پر 142 تھا،اس کا مطلب ہے کہ 6 بالز پر برابری کے لئے 29 اور جیت کے لئے 30 اسکور۔

بھارت جنوبی افریقا سے خود ہارگیا،بحث شروع،سیریز میں کلین سوئپ کی کالک

میزبان کھلاڑی 19 اوورز کی بیٹنگ میں 8 سے اوپر کی اوسط سے نہ کھیل سکے ہوں،ٹاپ آرڈر ہٹ گئے ہوں،وہاں ایسی کسی مہم جوئی کی کیا امدیں تھی لیکن 9 ویں وکٹ پر موجودعقیل ہوسین نے کمال کردی۔انہوں نے اپنا کام پورا کیا جو ٹیم کی جانب سے مکمل طور پر کہیں کمی رہ جانے کے باعث 1 رن کے فرق سے سب مٹ گیا،ہوسین نے 2 چوکوں اور آخری 3 بالز پر لگائے گئے 3 چھکوں کی مدد سے 26 رنز حاصل کئے،2 وائیڈ بالز بھی مل گئیں۔اس کے باوجود 1 رن کی کمی نے ویسٹ انڈیز کو رلاڈالا۔انگلش بائولر ثاقب محمود آخری اوور میں یادگار پٹائی کے باوجود کسی بڑی چوٹ سے محفوظ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز نے جب 172 رنزکا ہدف قبول کیا تو اس نااعتباری ٹیم نے وہی کیا جو اس کا خاصہ ہے۔6+ پر 2 آئوٹ تھے تو 47 پر بھی 2 ہی ڈھیر تھے۔کوئی بڑی بات نہ تھی۔پھر ہوگئی۔65 اسکور تک جاتے7 اور 98 تک 8 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔پہلے میچ میں ففٹی کرنے والے برینڈن کنگ صفر،شائی ہوپ2،نکولس پورن 24 اورڈیرن براوو 23،کپتان کیرون پولارڈ  اور جیسن ہولڈر بھی ایک کرسکے،روماریو شیفرڈ 28 بالز پر 44 کے ساتھ ناقابل شکست رہے لیکن ان سے زیادہ کمال ہوسین کاتھا،جنہوں نے آخری اوور کھیلا،28 رنز حاصل کرنے کے بعد بھی 1 رن کی کمی دور نہ کرسکے۔معیلی علی 31 رنز بنانے اور 3 وکٹ لینے پر پلیئر آف دی میچ رہے۔

معین علی اور عادل رشید نے 4،4 اوورز میں 24 رنزہی دیئے لیکن ایک کو 3 اور دوسرے کو 2 قیمتی وکٹیں ملیں۔

اس سےقبل انگلینڈ نے 8 وکٹ پر171 اسکور کئے۔جیسن رائے 45 کرسکے۔ٹام بونٹن نے25معین علی نے 31 اور کرس جارڈن  نے 27 کی اننگز کھیلیں۔جیسن ہولڈر اور فیبرن ایلن نے 2،2 آئوٹ کئے۔انگلینڈ پہلا میچ ہارگیا تھا۔تیسرا میچ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔اس روز پی ایس ایل کا بھی آغاز ہونا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *