| | | | | |

آج چنائی میں کرکٹ ورلڈکپ کا اہم میچ،پچ اور ٹاس اہم کردار

 

 

چنائی ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا 16 واں میچ آج 18 اکتوبر کو چنائی میں ہے۔

نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان ۔

سوال یہ ہے کہ کیا اپ سیٹ کی ہیٹ ٹرک ہوسکے گی۔افغانستان کی انگلینڈ بلکہ دفاعی چیمپیئن کے خلاف کامیابی کے بعد جنوبی افریقا کی نیدر لینڈز سے شکست بہت بڑا نتیجہ ہے۔کیا ایونٹ کی ایک اور ریڈ ہاٹ نیوزی لینڈ بھی اس کا شکار ہوگی۔بھارت کے بعد ٹیبل پر اس کا دوسرا نمبر ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ایونٹ کے چوتھے مرحلے کا آج آغاز کرنا ہے۔

افغانستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔کیوی ٹیم کین ولیمسن سے محروم ہوگی۔ان کے ہاتھ پر چوٹ لگی تھی۔ان کی جگہ ول ینگ لیں گے ۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ نیوزی لینڈ نے اگر انگلینڈ کو ہرایا تھا تو افغانستان نے بھی  انگلینڈ کو شکست  دی ہے۔

چنائی کی وہ پچ ہوگی جہاں بھارت نے آسٹریلیا کو 199 رنز تک محدود کرکے چیت اپنے نام کی تھی۔موسم بہتر ہوگا لیکن  شام میں کچھ مداخلت ممکن ہے۔

ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔پہلے بائولنگ کا اعلان ہوگا۔افغانستان اگر ٹاس جیتا تو سمجھیں کہ 70 پرسنٹ میچ اس کے ہاتھ میں ہوگا،وہ بھی تب کہ پہلے بال کرے۔اسپن ٹریک سے دائرہ ہوگا۔

کرکٹ ورلڈ کپ تاریخ میں دونوں کا 2 بار آمنا سامنا ہوا۔نیوزی لینڈ فاتح رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *