| | | | |

بابر اعظم اور رضوان فینز کے آرٹ سے متاثر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کرکٹ فینز کے آرٹ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہے۔

دس سالہ عبد اللہ آصف نے محمد رضوان کی ہاتھوں سے خوبصورت تصویر بنائی تھی،آرٹ کا ایسا شاہکار تھا کہ ڈیزائننگ میں 1000 بار ان کا نام لکھا گیا۔

پاکستان نے ایک اوور تک نہ کرنے والے پوران کو خونخوار بائولر بنادیا

اسی طرح 14 سالہ عائشہ آصف نے بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی تصویر سکیچ کی اور اس پر ہاتھوں سے ایک ہزار بار بابر اعظم کا نام لکھا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہے،دونوں نے اس پر آٹوگراف دیئے،ساتھ میں شرٹس پر بھی آٹو گراف دیئے۔

اس کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی فرمائش پر اس ک ویڈیو بھی بنائی گئی ۔پی سی بی کے مطابق یہ ویڈیو میچ کے دوران نشر ہوگی۔

امام الحق 199 پر آئوٹ،بابر بھی پیچھے،ویسٹ انڈین بیٹرز کے پاس سنہری موقع

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *