| | |

بڑا چمتکار،کینگروز شکار،سری لنکا جیت گیا

پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ

بڑا واقعہ ہوگیا۔بڑا نتیجہ آگیا۔سری لنکا نے کینگروز کو مار گرایا۔دوسرے ایک روزہ میچ میں کم ہدف کے باوجود کینگروز سری لنکن جال میں پھنس گئے،دیکھاجائے تو عبرتناک شکست مقدر بن گئی ہے۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کو جیت کے لئے صرف216 رنزکا ہدف ملا، بارش کے باعث اوورز کی کمی ہوئی۔اس کا سری لنکا کو یوں فائدہ ہوا کہ اس کےصرف 5 رنزکم ہوئے لیکن آسٹریلیا کو 7 اوورز کی چٹی اٹھانی پڑی۔ہدف 43 اوورز میں 216 اسکور ہوگیا۔آسٹریلیں اوورز بھی پورے نہ کھیل سکے۔38 ویں اوور میں صرف189 اسکور پر باہر ہوگئے۔سری لنکا نے 26 رنز سے میدان مار کر 5 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو آخر میں بھاری پڑا۔میزبان ٹیم 47 اوورز اور 4 بالز پر9 وکٹ پر 220 رنزبناسکی تھی کہ بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔پھر جب کھیل شروع ہوا تو اننگ 43 اوورز تک کرکے سری لنکا کا اسکور 215 نکلا۔کینگروز کو جیت کے لئے 216 رنزکا ہدف ملا۔کوشال مینڈس 36،ڈی سلوا اور شناکا 34،34 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔پیٹ کمنز کامیاب ترین گیند باز رہے۔3 رنز کے عوض چار وکٹیں لے گئے۔

محمد عامر کا رواں انگلش سیزن میں ایک اور بڑا معاہدہ

جواب میں آسٹریلیا نے 39 رنزکا اوپننگ سٹیند لیا۔170 تک 5 کھلاڑی آئوٹ تھے۔میچ ہاتھ میں تھا کہ گزشتہ میچ کے ہیرو گلین میکسویل 30 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے ،پھر لائن لگ گئی۔پیٹ کمنز4،مچل سویپسن 2 اور میتھیو ایک رن کرسکے،ان سے قبل ڈیوڈ وارنر 37 اور سٹیون سمتھ 28 رنزکی اننگ ہی بناسکے تھے۔

سری لنکاکی جانب سےچمیکا کرونا رتنے نے47 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اہم وقت پر ایک ساتھ3 وکٹ اڑانے والے بائولر مین آف دی میچ رہے۔lat

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *