| | | | | | | | |

جنوبی افریقا کی بیٹنگ،سیمی فائنل کے لئے کتنے مارجن کی جیت ضروری

 

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل میں گروپ 1 میں انگلینڈ کے ساتھ دوسرا ملک کون سا ہوگا. جنوبی افریقہ و انگلینڈ کے آخری گروپ میچ کا ٹاس ہوگیا .
انگلش کپتان ائون مورگن ٹاس جیت گئے ہیں اور انہوں نے پروٹیز کو پہلے کھلانے کا اعلان کیا ہے. ٹیم میں مارک ووڈ کی انٹری ہوئی ہے. یہ رواں کپ کی پہلی تبدیلی کی گئی ہے.
جنوبی افریقا ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں. انگلش ٹیم تو اس گروپ سے پہلے ہی کوالیفائی کرلیا. دوسری ٹیم کا فیصلہ یہ میچ کرے گا.
آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 وکٹ کی بڑی جیت کے بعد جنوبی افریقا کے لئے مشکل بڑھی ہے. سیمی فائنل میں جانے کے لئے نہ صرف انگلینڈ کو ہرانا ضروری ہوگا بلکہ ساتھ ہی بڑا مارجن درکار ہے. مثال کے طور پر اگر جنوبی افریقہ 160 اسکور کرتا ہے تو 61 رنز کا مارجن اس کا نیٹ رن ریٹ آسٹریلیا سے بہتر کرے گا.پروٹیز ایسا نہ کرسکے اور جیت بھی گئے تو بھی آسٹریلیا بہتر نیٹ ریٹ پر کوالیفائی کرجائے گا.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *