| | | | |

حسن علی دیکھتے ہی رہ گئے،2 بائولرز4،4 وکٹیں لے گئے،قلندرز کا 174 کا مجموعہ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان سپر لیگ 7 میں شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4 اور 4 وکٹیں اڑادیں،حسن علی لیں یا نہ لیں لیکن  انہیں ایک بھی وکٹ نہ ملی۔

پی ایس ایل 7 میں آج ڈبل شو،اپ سیٹ کی توقع،روایت پلٹنے کا بھی امکان

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے  جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے  خلاف 9 وکٹ پر 174 اسکور بنائے،اس طرح اس نے جیت کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 175 اسکور کا ہدف ملا ہے۔

اننگ کی خاص بات یہ رہی ہے کہ عبد اللہ شفیق نے 44 اور فخرزمان نے 38 رنزکئے۔ہیری بروک نے بھی 37 رنز بنائے۔بائولنگ کی جانب سے وقاص مقصود نے35 رنز دے کر 4 اور شاداب خان نے صرف 20 رنزدے کر 4 وکٹیں لیں۔

میچ سے قبل حسن علی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 4 وکٹیں لیں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا،الٹا انہیں 4 اوورز میں 43 رنزکی مار پڑ گئی۔ایک بھی وکٹ نہ ملی۔دوسرے بائولرز 4،4 وکٹیں  لے اڑے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *