| | | |

حسن علی کی لنکاشئر ہوم میں رمضان پارٹی میں کرکٹ کے ساتھ شرکت

مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ

حسن علی کی لنکاشئر ہوم میں رمضان پارٹی میں کرکٹ کے ساتھ شرکت۔پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ میں جہاں کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں،وہاں اس بار رمضان المبارک  کے حوالہ سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی خصوصی  ہدایت پر کائونٹیزبھی ایسے ہی پروگرام میں ہیں۔لنکا شائر کائونٹی نے بھی رمضان کی مناسبت سے پروگرام رکھا ہے۔

لارڈز سے آذان،نماز،مزید اہم باتیں ظاہر،اہم ترین رد عمل ساتھ

پاکستانی کھلاڑی حسن علی لنکا شائر کے لئے کھیل رہے ہیں،انہوں نے رمضان کی تقریبات کےایک حصہ کے طور پر شام کے کرکٹ سیشن میں شرکت کی ہے۔یہ تقریب لنکا شائر نے اپنے ہوم سنٹر اولڈ ٹریفورڈ میں رکھی،جہاں روزہ کھولنے کے انتظامات بھی تھے۔اس میں اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ کنگز،اولڈ ٹریفورڈ کلب بنگالی کرکٹ کلب کے پلیئرز وآفیشلز کے ساتھ مقامی کمیونٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی ہے۔

گزشتہ میچ میں 9 وکٹ لے کر لنکا شائر کے لئے ہیڈلائنز بننے والے حسن علی نے نوجوانوں اور بچوں کو کرکٹ ٹپس دیں،ان کے جذبے کو سراہا ،ساتھ میں ان کے ٹیلنٹ کی بھی تعریف کی ہے۔یہ اس سلسلہ کا تسلسل ہے جو ای سی بی نے گزشتہ ہفتہ لارڈز میں رمضان افطار پارٹی رکھی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *