| | | | |

دورہ پاکستان،مائیکل نیسر کے باہر ہونے کی تصدیق،متبادل پلیئر کا بھی انتخاب

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

یہ ایک سادہ سی بات ہے،ایسے وقت میں کہ جوں جوں دورہ پاکستان کا وقت قریب آرہا ہے،آسٹریلیا سے کسی بھی نوعیت کی کوئی بھی خبر کسی بھی وقت آسکتی ہے،اس میں کچھ اتفاقی ہوگی،کچھ حادثاتی ہوگی،کبھی ایسی ہوگی کہ جو توقع کے عین مطابق ہوگی اور کبھی کیسی تو کبھی کیسی۔

کرک اگین نے یہ نیوز بھی بریک کی تھی کہ آسٹریلیا ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل مائیکل نیسر کو سائیڈ سٹرین ہوگیا ہے،ان کی پاکستان آمد مشکوک ہوگئی ہے۔ان قریب یہ بات کنفرم ہوگئی ہے کہ نیسر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے،ان کی سکیننگ رپورٹ نے انہیں پاکستان کے سفر سےروک دیا ہے۔

آسٹریلیا کا بہت بڑا کھلاڑی میکسویل دورہ پاکستان سے باہر،وجہ دلچسپ

کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی جگہ اگرچہ آفیشلی پلیئرکا اعلان نہیں کیا ہے،امید ہے کہ ان کی جگہ کوئنز لینڈ کے مارک  سٹیکٹی کو شامل کیا جائے گا۔

دورہ پاکستان سے قبل 24 گھنٹوں کے اندر آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ پلیئر زخمی،آمد مشکوک

مارک سٹیکٹی کون ہیں؟یہ بھی عجب اتفاق ہے کہ انہیں ایک سال قبل کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ جنوبی افریقا کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا  لیکن پھر وہ دورہ منسوخ ہوگیا تھا،وہ ٹیسٹ کیپ نہ لے سکے تھے،اب پھر انہیں سال بعد ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

آسٹریلیا نے اگلے ہفتہ کے آخر میں پاکستان کے لئے پرواز پکڑنی ہے۔ٹیسٹ سیریز 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔کینگروز 25 برس بعد پاکستان کا دورہ کریں گے،آخری بار 1998 میں اس نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔یہ اس کا 9 واں دورہ پاکستان ہوگا۔

دو روز قبل سٹیون سمتھ بھی سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے،انکی رپورٹ بھی آنی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *