| | | | |

سوئنگ کی جنت میں آج سے پھر پیسرز کی جنگ،کیویز غصہ میں

ناٹنگھم،کرک اگین رپورٹ

سوئنگ کی جنت میں آج سے پھر پیسرز کی جنگ،کیویز غصہ میں ہیں۔جو کچھ لارڈز میں ہوا۔وہ اتنا اطمینان بخش نہیں تھا کہ انگلینڈ کے کھلاڑی ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں پرسکون ہوں۔کیوی ٹیم اس سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں اگر ناکامی سے دوچار ہوئی ہے تو انگلش ٹیم سوائے آخری 2 سیشنز کے مکمل ناکام تھی۔277 رنزکا ہدف بظاہر ناممکن تھا لیکن جوئے روٹ کی شاندار سنچری سے یہ سب ممکن ہوا۔

ورلڈ کپ سپرلیگ،انگلینڈ کا دھڑن تختہ،پاکستان کی تیسری ممکنہ پوزیشن بھی چھن گئی

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج جمعہ 10 جون سےٹرینٹ برج میں ہورہا ہے۔کیوی ٹیم کا 1969 سےے 2008 تک کا ریکارڈ یہاں پر خراب ہے۔9 میچزمیں سے 6 ہارے۔2 ڈرا کھیلے اور اکلوتی جیت ملی ہے۔کیویز نے یہاں 1986 کی سیریز میں ٹیسٹ کامیابی حاصل کی تھی۔اسی ٹیسٹ سے اس نے جو یہاں ٹاس جیتنے کا سلسلہ شروع کیا وہ اگلے 5 میچزتک جاری رہا،اس کے بعد یہاں 14 سال کوئی میچ ان 2 ٹیموں نے نہیں کھیلا ہے۔

کیوی ٹیم نے 2015 کے بعد سے 2 سیریز کھیلی ہیں۔انگلینڈ میں کھیلی گئی 2015 کی سیریز ڈرا رہی۔2021 میں اس نے جیت لی تھی،اس لئے ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں اس کی بقا کی جنگ بھی ہے،ریکارڈ کے اطمینان کے لئے کم سے کم ڈرا میچ کھیلنا ہوگا۔

ٹم ساؤتھی کو ٹیسٹ میں 350 تک پہنچنے کے لیے مزید 8 وکٹیں درکار ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لیے صرف رچرڈ ہیڈلی 431 اور ڈین ویٹوری 362 زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔

ٹرینٹ برج  سوئنگرز کی جنت کے طور پر ایک طویل عرصے سے سامنے ہے،  ٹاس سے 24 گھنٹے  قبل پچ سبز رنگ کی نظر آرہی تھی،  سٹورٹ براڈ ممکنہ طور پر ہوم سرزمین پر اپنے آخری ٹیسٹ کے لیے بے چین ہونگے۔ موسم پورا ہفتہ  بہتر دکھائی دے رہا ہے۔

انگلش ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ریس سے قریب باہر ہے،کیویز کی ایک اور شکست پاکستان جیسے ممالک کے لئے امیدیں روشن کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *