| | | | |

شین واٹسن نے پاکستان کے متعلق کیا کہا،فاتح کی پیش گوئی،آسٹریلین خاتون دل دل پاکستان گانے لگیں

کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی شین واٹسن نے پاک،آسٹریلیا ٹیسٹ سیریزکی فاتح ٹیم کی پیش گوئی کردی،ساتھ میں آسٹریلیا کی پاکستان آمد،اپنے دورہ پاکستان کے تجربات بھی بتادیئے۔کھلاڑیوں کو پاکستانی پچز اور ماحول کے بارے میں بھی آگاہی دی ہے۔

پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ ریکارڈز،بائولنگ میں کینگروز کا غلبہ،شاہینز کو نئے شاہین کا انتظار

پیر کے روز شین واٹسن نے اس وقت بیان جاری کیا ہے،جب ان کی ٹیم اسلام آباد کے ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔سابق آسٹریلین آل رائونڈر کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کا یہ دورہ پاکستان کرکٹ کاتاریخی لمحہ ہے۔پاکستان کرکٹ کا ایک بڑا ملک ہے،وہاں کی عوام کرکٹ کی دلدادہ ہے۔،مجھے گزشتہ سالوں میں پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کا اتفاق ہوا ہے۔وہاں شاندار کرکٹ ہوئی۔میری زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک دورہ پاکستان تھا۔

شین واٹسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی پچز معیاری اور بیٹنگ کے لئے آسان ہیں۔یہ دبئی اور ابوظہبی کی طرح زیادہ اسپن نہیں ہیں،اس لئے آسٹریلیا کے بیٹرز کو مشکلات نہیں ہونگی۔سکیورٹی بہت اعلیٰ ہوتی ہے،میرے ملک کے پلیئرز خاص مہمانوں کی طرح وہاں ہونگے۔

شین واٹسن نے کہا ہے کہ پاکستانی فینز کرکٹ سے پیار کرتے ہیں۔آئی سی سی اور ورلڈ کرکٹ کے لئے ایک بہترین ٹیسٹ سیریز آنے کو ہے۔

ٹیسٹ سیریز کون جیتے گا،اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے بڑی حیرت ہوگی کہ آسٹریلیا یہ سیریز نہیں جیتے،اس لئے کہ اس کے پاس کوالٹی گیند باز ہیں،جنہوں نے حالیہ عرصے میں  شاندار بائولنگ کی،ایشز جیتی ہے۔

پاکستانی بیٹنگ لائن ان کے سامنے دبائو میں ہوگی،آسٹریلیا کے بیٹرز کو اسکور کرنا ہوگا،اسکور کرگئے تو پھر ان کے لئے جیتنا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ادھر ٹیم کے ہمراہ پاکستان آنے والے آسٹریلین صحافیوں میں سے ایک خاتون نے دل دل پاکستان گاکر پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے پورا گیت گایا ہے اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *