| | |

قومی کرکٹرز اور رمیز راجہ کی ملاقات شروع،نئے اہداف سیٹ،حفیظ غائب

لاہور،کرک اگین رپورٹ

PCB Twitter Image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ اور قومی کھلاڑیوں کی ملاقات لاہور میں شروع ہوگئی ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کے مطابق چیئرمین رمیز راجہ نیشنل ہائی ہرفارمنس سنٹر لاہور میں کھلاڑیوں سے طویل ملاقات کررہے ہیں،انہوں نے اچھی خاصی بات کی ہے۔ساتھ میں کرکٹرز کی تعریف کی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ نے ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا،یہ بات سب کے لئے خوشی کا باعث بنی ہے،پورا سال ٹیم کی کارکرگی اچھی رہی ہے لیکن ساتھ میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ سال گزشتہ سال سے بھی زیادہ اہم ہے۔ورلڈ ٹی20 کپ تو ہوگا ہی،اس کےساتھ طویل عرصے بعد ملک میں آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں نے آنا ہے،ان کی میزبانی کے ساتھ ان کے خلاف فتح پاکستان کا بوسٹ ہوگی۔قومی پلیئرز کا یہ ایک بڑا کارنامہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلنے والے تمام پلیئرز اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی موجود تھے،محمد حفیظ نہیں آئے،ان کی عدم شرکت نے ایک بار پھر نیا پنڈورا بکس کھولا ہے،اس کا شور اگلے چندگھنٹوں میں ہوسکتا ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ حفیظ بعد میں  جوائن کرچکے ہوں یاکریں،اس وقت تک وہ نہیں تھے۔

خبر کی مزید تفصیلات آنے کو ہیں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *