| | | | |

محمد رضوان کا انگلینڈ میں نیوزی لینڈ سے ٹاکراپڑگیا،شیڈول آگیا

ہوو،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

محمد رضوان کا انگلینڈ میں نیوزی لینڈ سے ٹاکراپڑگیا،شیڈول آگیا۔پاکستان کے کھلاڑی محمد رضوان انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سامنے آگئے ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ان دنوں سسیکس کائونٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔اتفاق سے اس کائونٹی کا اس ہفتہ میچ کسی دوسری کائونٹی ٹیم سے نہیں ہے بلکہ نیوزی لینڈ سے ہے جو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اس وقت ہوو میں موجود ہے۔

ٹیسٹ میچ میں نیا رنگ،کرکٹر معطل،ریٹائرمنٹ کا فیصلہ،کرکٹ کی 11 اہم خبریں

محمد رضوان بھارتی کھلاڑی چتشور ہجاراکے ساتھ اس کائونٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رضوان نے گزشتہ میچ نہیں کھیلا،یہی نہیں ان کے ساتھ پاکستان کے 4 کھلاڑی کائونٹی میچز نہیں کھیلے تھے۔

کیوی ٹیم کا یہ رواں سیزن میں پہلا پریکیٹس میچ ہے۔اس لئے ان کے لئے بھی یہ خاص میچ ہوگا۔یہاں یہ بات لکھنے کی ہے کہ اگر رضوان کو موقع  ملے تو وہ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرسکتے ہیں۔اس کا فائدہ محمد رضوان کو یوں ملے گا کہ اسی سال نیوزی لینڈ ٹیم نے پاکستان آنا ہے۔رضوان کا اس میچ کا کھیل کیویز کے لئے بھی اہم ہوگا اور خود پاکستان کے نائب کپتان کے لئے بھی۔اس لئے اس میچ پر سب کی نگاہیں مرکوز ہونگی۔

کائونٹی میچز تو جمعرات سے شروع ہونگے لیکن سسیکس اور نیوزی لینڈ کا فرسٹ کلاس میچ جمعہ سے شروع ہورہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *