| | | | |

ڈیرن گف نے اگلے پاکستانی کپتان کا نام بتادیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ڈیرن گف نے اگلے پاکستانی کپتان کا نام بتادیا۔پاکستان کے دورے پر آئے غیر ملکی سابق انگلش کرکٹر ڈیرن گف نے پاکستان کے اگلے کپتان کی پیش گوئی کردی ہے،یہ الگ بات ہے کہ ان کا اپنا ملک اس وقت اس عمل سے گزررہا ہے۔جب ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ کو مستعفی ہونا پڑا ہے۔محدود اوورز فارمیٹ کپتان اوئن مورگن بھی کیریئر کے اختتامی موڑ پر ہیں۔

اظہر علی کو مشکل حالات میں ووسٹر شائر سے کیا مدد ملی

یارک شائر کائونٹی کے ڈائریکٹر ڈیرن گف کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کو بہترین کھلاڑی مل گئے ہیں۔انہوں  نے کائونٹی کھیلنے والے پلیئرزکی بھی تعریف کی اور کہا ہے کہ حارث رئوف ایک باصلاحیت بائولر ہے لیکن ایک ایسا بائولر بھی ہے جو مستقبل میں پاکستان کا کپتان ہوگا۔

ڈیرن گف نے یہ باتیں کرکٹ پاکستان سے ایک نشست میں کہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی ایک مستند بائولر ہیں۔ان میں بے پناہ صلاحیت ہے۔وہ مجھے آئندہ کے پاکستان ٹیم کے کپتان ہونگے۔

ویسے یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ شاہین کی قیادت میں لاہور قلندرز نے اس سال پہلی بار پی ایس ایل جیتا تھا۔وہ حال ہی چند کائونٹی میچزکھیل کر واپس لوٹے ہیں۔

ڈیرن گف نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی حمایت کی،کہا کہ اسے یہاں آکر کھیلنا چاہئے،اسی طرح ماضی کے دورہ پاکستان کی باتیں کیں،پاکستان کرکٹ،ماضی کے کھلاڑیوں کو یاد کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *