| | | | | | | |

ٹی 20،بلیک کیپس کی بیٹنگ،بابر کی پوزیشن مستحکم،انگلش فینز پاکستان میں

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹی 20 میں بادشاہت کا ممکنہ خطرہ ٹل گیا ہے۔بھارت کے سوریا کمار یادھیو گزشتہ ہفتہ ان کے قریب ترین تھے لیکن فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت نے ان کو آخری میچ میں آرام دیا،اس سے قبل کے چوتھے میچ میں وہ نہیں چلے۔اس طرح بھارتی بیٹر سوریا کماریادھیو جو بابر اعظم کی ریٹنگ 818 کے قریب 816 ریٹنگ پر آگئے تھے،اب وہ  805 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہی ہیں،فاصلہ بڑھ گیا ہے۔اب ایشیا کپ ٹی 20 میں دونوں میں ٹکر پڑے گی،جو وہاں ناکام ہوگا،اسے نیچے آنا پڑے گا۔

ورلڈ نمبر ون بائولر ٹرینٹ بولٹ خود سے بولڈ،سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر

انگلش کرکٹ ٹیم اس سال 2 بار پاکستان آئے گی،اس کی ٹیم ٹیسٹ سیریز دوسرے دورے میں دسمبر میں کھیلے گی۔انگلینڈ کے حامی تماشائیوں کا گروپ بارمی آرمی نے ابھی سے پاکستان کے دورے کا پلان بنالیا ہے۔بارمی آرمی کا گروپ کرکٹ کے ان فینز پر مشتمل ہوتا ہے جو ٹیم کے ساتھ ہر بیرونی دورے میں جاتا ہوتا ہے۔دسمبر 2022 میں انگلش ٹیم 3 ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلے گی۔

کنگسٹن جمیکا میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔ویسٹ اندیز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے دی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *