| | | | | |

پاکستان کرکٹ کے لئے ایک اور بری خبر،بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر کا نیا کمال،بین سٹوکس کہاں

کر ک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ کے لئے ایک اور بری خبر،بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر کا نیا کمال،بین سٹوکس کہاں۔ایک ایسے وقت میں کہ جب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے پاکستان کے شیڈول دورے اچانک ختم کئے تو پی سی بی کو سری لنکا کرکٹ بورڈ سے جاری بات چیت کو اسی وقت ختم کرنا چاہئے تھا اور یا پھر مخفی رکھنا تھا کہ اس ماہ اس کی خواتین ٹیم پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے آئے گی۔اب یہ خبر چلاتے وقت کتنا عجب لگے گا کہ سری لنکا خواتین ٹیم کا دورہ پاکستان بھی ختم ہوگیا ہے،دونوں بورڈز نے لاجسٹک مسائل کے باعث بات چیت بھی ختم کردی ہے۔اس کے لئے بھی 2022 کا سال منتخب کیا گیا ہے کہ آئی لینڈرز خواتین اگلے سال پاکستان آئیں گی۔پاکستان کرکٹ کے اجڑتے میدانوں کے تناظر میں یہ کوئی اچھی مثال نہیں رہی۔

ادھر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے بھی طے کرلیا ہے کہ انہوں نے بورڈ کی جان نہیں چھوڑنی۔اتفاق دیکھیں کہ وہ مسلسل تیسری بار بورڈ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔نظم الحسن  نے 53 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،ان کے مقابلہ میں ملک کے سابق کپتان خالد محمود تھے جنہیں تیکنیکی بنیادوں پر کک آئوٹ کیا گیا۔نظم الحسن 2013 سے بورڈ کے صدر آرہے ہیں۔اب 2025 تک تیسری مدت کے لئے بھی آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے آل رائونڈر بین سٹوکس کا ایک اور آپریشن ہونے والا ہے،ہاتھ کی انگلی کے شیڈول آپریشن کے باعث ان کی ایشز سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔وہ سال بھر سے قریب انٹر نیشنل کرکٹ سے باہر ہیں،اس سال کے وسط میں پاکستان کے خلاف ہبگامی بنیادوں پر ایک روزہ سیریز کے کپتان بنائے گئے تھے۔اس کے بعد پھر باہر ہوگئے۔بین سٹوکس کا کیس انجری کے علاوہ بھی مشکوک ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *