| | | | | |

پاکستان کے بدلتے حالات میں کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی میں اہم فیصلے،شاہد آفریدی بھی بول اٹھے

لندن،کراچی:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے بدلتے حالات میں کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی میں اہم فیصلے،شاہد آفریدی بھی بول اٹھے۔پاکستان میں بدلتے حالات کے تناظر میں سابق آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ادھر ملک میں پہلے ٹیسٹ کے فوری بعد کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی میں اور بھی بہت کچھ طے ہوگیا ہے۔

سابق پاکستانی کپتان ان دنوں لندن کے دورے پر ہیں،جمعرات کو اسلام آباد میں سیاسی ماحول گرم تھا،پارلیمنٹ میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ کے خلاف پولیس آپریشن اور ملکی دھرنوں کے تناظر،عدم اعتماد تحریک کے وقت میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی  نے عمران خان کی حمایت میں بیان جاری کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ

ایسا ہرگز نہیں ہے کہ عمران حکومت نے ملک میں کوئی کام ہی  نہیں کیا،انہوں نے اپنے بہت سے کام ابھی نمایاں نہیں کئے ہیں۔ان کی ٹیم دکھا نہیں رہی ہے،جو وعدے عمران خان نے کئے ہیں،اس کے لئے 10 سے 15 سال درکار ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ پچ پر آئی سی سی کا فیصلہ آگیا،کرک اگین کا تجزیہ درست

ادھر پاکستان میں موجود آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے چیف نک ہاکلے نے کہا ہے کہ  پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ میں قریب آرہے ہیں،سینیئر ٹیم کی سیریز کے بعد انڈر 19،اے ٹیموں اور ویمنز ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی پلان بن گیا ہے،پاکستان کی ٹیمیں بھی آسٹریلیا جائیں گی۔

ساتھ میں ایک اور پلان پر بھی کام جاری ہے کہ  پی ایس ایل اور بگ بیش لیگ کی چیمپئنز سالانہ بنیادوں پر 3 میچز کی سیریز کھیلیں۔باری باری ایک دورسرے کے ہاں کھیلی جائے۔اس کے ساتھ ہی باری باری 3 ملکی کپ کروانے کے خیال پر بھی بات ہورہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *