| | | | | | | | |

پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن کینگروز کے نام،سری لنکابھارت سے ہارگیا، پاکستان کو سنہری موقع

موہالی،راولپنڈی،دبئی:کرک اگین رپورٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا،آسٹریلیا نے 73 اوورز کے کھیل میں 2 وکٹ پر271 اسکور  بنالئے تھے۔اتفاق کی بات ہے کہ دوسرے روز بھی مجموعی طور پر 73 اوورز کا کھیل ہوا تھا،آج اتفاق سے 72 اوورز ممکن ہوئے،جس وقت میچ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا،اس وقت مارنوس لبوشین 117 بالز پر 69 اسکور کرکے کھیل رہے تھے۔سٹیون سمتھ 24 پر ناٹ آئوٹ تھے۔عثمان خواجہ97 اور ڈیوڈ وارنر68 بناکر گئے۔وارنر اور خواجہ نے 156 رنزکی شراکت بنائی۔اس کے لئے انہوں نے 40 اوورز4 بالیں کھیلیں۔اس طرح شروع سے ہی یہ ہوا کہ تیز بیٹنگ کی گئی۔پاکستان کی جانب سے  دونوں اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔آسٹریلیا کو ابھی پاکستان کے 476 اسکور پورا کرنے کے لئے مزید 205 اسکور کرنے ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن کینگروز کے نام،سری لنکابھارت سے ہارگیا، پاکستان کو سنہری موقع۔ادھر موہالی میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ  اننگ اور 222 رنز سے جیت لیا۔آئی لینڈرز پہلی اننگ میں  174 کے بعد فالو آن ہوئے۔دوسری اننگ میں 178 کرسکے۔رویندرا جدیجا نے دوسری اننگ میں 4 اور میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں،اس طرح وہ مین آف دی میچ رہے۔

ویمنز ورلڈ کپ،بھارت کے خلاف پاکستان پھر ناک آئوٹ،بڑی شکست

آئی سی سی نے سری لنکا کی شکست کے ساتھ ہی آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل جاری کردی۔سری لنکا ناکامی کے بعد پہلے نمبر سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔اس کی پوائنٹس شرح 66۔66 فیصد ہے۔آسٹریلیا86 اور پاکستان 75 فیصد کے ساتھ دوسرے وتیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان پنڈی ٹیسٹ جیت کر پہلی پوزیشن پر آسکتا ہے۔ڈرا میچ سے دونوں ٹیموں کی پوزیشن یکساں رہے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *