ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کا کیلنڈر جاری،کئی تبدیلیاں
| | |

ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کا کیلنڈر جاری،کئی تبدیلیاں

لاہور، 26 جولائی 2022ء،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کا کیلنڈر جاری کردیا ہے۔سینئر کرکٹ سیزن کا آغاز 33 میچز پر مشتمل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے ہوگا۔ راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جانے والا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس طرز کی کرکٹ میں سیکنڈ الیون ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ایسوسی ایشنز کپ 2 سے 15 ستمبر تک کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔

قائد اعظم ٹرافی

قائداعظم ٹرافی 27 ستمبر سے 30 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے 31 میچز ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیمیں بھی انہی شہروں میں منعقدہ کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں 27 ستمبر سے 23 نومبر تک مدمقابل آئیں گی۔

پاکستان کپ

سیزن کا اختتام پاکستان کپ سے ہوگا۔ 33 میچز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 10 دسمبر سے 3 جنوری تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیکنڈ الیون ٹیموں کا کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج بھی 10 سے 29 دسمبر تک کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔ 30 اگست سے 3 جنوری تک جاری رہنے والے 127 دنوں پر مشتمل اس سیزن میں کُل 187 میچز کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ ایسوسی ایشنز کپ،متعدد تبدیلیاں 

چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیموں کے مابین کرکٹ ایسوسی ایشنز کپ اب ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ لہٰذا اس ایونٹ میں اب ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔ اس سے قبل سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جاتے تھے۔
سیکنڈ الیون ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں شامل میچز کا دورانیہ تین سے بڑھا کر چار روز تک کردیا گیا ہے تاہم ان میچز کا اسٹیٹس نان فرسٹ کلاس ہی رہے گا۔ یہ ٹورنامنٹ بھی اب ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔
تمام ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ایسوسی ایشن چیلنج بھی اب ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ میں بھی اب ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔

 دیگر ایونٹس 

اس سے قبل سی سی اے انڈر 19 ٹورنامنٹ(21 مئی تا 4 جون)، سی اے ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹ (10 تا 17 جون)، سی سی اے سینئر ٹورنامنٹ (19جون تا 21 جولائی) اور نیشنل انڈر 19 کپ (28 جون تا 8 جولائی) بھی کھیلے جاچکے ہیں جبکہ نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ 25 جولائی سے 23 اگست تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

ندیم خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئے ڈومیسٹک کیلنڈر کو تیار کرتے وقت کوشش کی ہے کہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو مسابقتی اور چیلنج سے بھرپور مقابلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ندیم خان نے کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کو انڈر19 کرکٹ میں اپنی دو ٹیموں کو اتارنے کی اجازت دی تھی اور اس مرتبہ وہ تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیموں کے تینوں ٹورنامنٹس کو ڈبل لیگ کی بنیاد پر منعقد کروارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

فل بنچ کے شور میں پاکستان کا فل بیٹنگ بینچ بکھر گیا،سری لنکا حاوی

انہوں نے مزید کہا کہ وہ نان فرسٹ کلاس میچز کا دورانیہ بھی تین سے بڑھا کر چار روز تک کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ میچز کے نتائج آسکیں۔ اسی طرح انڈر 19 ایونٹس پہلے مکمل کروانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان ایونٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی فرسٹ یا سیکنڈ الیون ٹیموں میں صلاحیتوں کے اظہارکے مواقع مل سکیں۔ندیم خان پرامید ہیں کہ رواں سال بھی نوجوان کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد اس ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنا نام بنائے گی جو پاکستان کرکٹ کے پول میں اضافے کا سبب بھی بنیں گے۔

پاکستان 2022-23 ڈومیسٹک کیلنڈر  

نیشنل ٹی ٹونٹی: 30 اگست تا 19 ستمبر، راولپنڈی اور ملتان
کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی:2 تا 15 ستمبر، کوئٹہ
قائداعظم ٹرافی: 27 ستمبر تا 30 نومبر ؛ ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی
کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ: 27 ستمبرتا 23 نومبر ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی
پاکستان کپ: 10 دسمبرتا 3 جنوری، کراچی
کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج: 10تا 29 دسمبر ، کراچی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *