فل بنچ کے شور میں پاکستان کا فل بیٹنگ بینچ بکھر گیا،سری لنکا حاوی
| | | |

فل بنچ کے شور میں پاکستان کا فل بیٹنگ بینچ بکھر گیا،سری لنکا حاوی

گال،کرک اگین رپورٹ

پاکستان میں ہر جانب فل بنچ اور فل بنچ کا شور تھا،اس میں پاکستان کا فل بیٹنگ بینچ بکھرگیا۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کا فل ٹاپ آرڈر ہتھیار پھینک گیا۔گزشتہ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آغاسلمان اور یاسر شاہ مخالف ٹیم کو جواب دے رہے تھے کہ آغا بھی آخری شکار بن گئے۔دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیاہے۔سری لنکا اس وقت  بدستور 187 رنزکی برتری کے ساتھ حاوی ہے۔

گال میں پیر کو پاکستانی ٹیم کا آغاز تباہ کن تھا۔ایک موقع پر 4 کھلاڑی  88 رنز اور 6 کھلاڑی 145 رنزپر پویلین لوٹ گئے تھے۔اوپنر عبد اللہ شفیق جنہوں نے پہلےٹیسٹ میں ناقابل شکست سنچری اننگ کھیلی تھی۔وہ صفر پر بولڈ ہوئے۔دوسرا نقصان اس سے بھی بڑا تھا۔ان فارم کپتان بابر اعظم جنہوں نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں اہم موقع پر سنچری بنائی  تھی، وہ 16 اور تھوڑی دیر بعد امام الحق بھی 32 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔88 کے مجموعہ پر محمد رضوان 24 رنزکرکے لوٹ گئے۔

نازک ترین موقع تھا،اسکور ابھی 119 ہی ہوا تھا کہ پاکستان کو 5 واں نقصان  فواد عالم کی شکل میں ہوا۔69 بالز کھیل کر وہ بھی 24 کرکے آئوٹ ہوئے۔145 کے اسکور پر محمد نواز بھی 12 رنزکے ساتھ وکٹ چھوڑ گئے تھے۔

اپنے کیریئر کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے آغا سلمان نے شاندار ہاف سنچری مکمل کی،دن کے سیکنڈ لاسٹ اوور میں یاسر شاہ نے اپیل پر آئوٹ کو ریویو سےمسترد کردیا لیکن آخری اوور بلکہ قرار دی گئی آخری بال پر آغا سلمان علی بھی ہمت ہارگئے اور جے سوریا کی بال پر سلپ میں کھڑےڈی سلوا کو کیچ  دے گئے،انہوں نے126 بالز پر 62 اسکور کئے۔

پاکستان نے 69 اوورز 4 بالز میں 7 وکٹ پر صرف 191 اسکور کئے ہیں۔بدستور 187 رنزکا خسارہ ہے۔رمیش مینڈس 3  اور پربتھ جے سوریا 2 وکٹ لے کر ٹاپ وکٹ  ٹیکرز رہے۔

اس سے قبل دن کے ابتدائی سیشن میں سری لنکا ٹیم پہلی اننگ میں 378 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی۔اس کی تفصیلات کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں

دوسرا ٹیسٹ،سری لنکا 378 اسکور کرنے میں کامیاب

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *