| | | | | |

کیرون پولارڈ کا ٹی 20 کی دنیا مین نیا ریکارڈ،سب پیچھے رہ گئے

لندن،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ کا نیا اعزاز۔600 ٹی 20 میچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ میں جاری دی ہنڈرڈ میچ کے دوران حاصل کیا۔یہ میچ اتفاق سے ہوم آف کرکٹ لارڈز میں کھیلا جارہا تھا۔

لندن سپرٹ کی نمائندگی کرنے والے کیرون پولارڈ نے اپنے مخصوص اسٹائل میں بلے بازی کی۔11 بالز پر 34 رنزکی اننگ کھیلی۔

کیرون پولارڈ نے 2006 میں ڈیبیو کیا۔2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان تھے،ٹیم کی شکست کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا اور پھر ریٹائر ہوگئے۔

ایشیا کپ تاریخ، 7ویں کوشش، 7جون،پاکستان پہلی بار ایشین چیمپئن بن گیا

کیرون پولارڈ 36 ویں سال میں  داخل ہیں۔اب تک 600 ٹی 20 میچزمکمل کرگئے ہیں۔533 اننگز میں بلے بازی کی۔11723 اسکور کئے۔1 سنچری اور 56 ہاف سنچریز بنائیں،309 وکٹیں حاصل کیں۔آل رائونڈر نے اپنے ملک کی جانب سے101 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز اور 123 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔55 ون ڈے اور 42 ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹیں ہیں۔ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *