| | | | |

گالے ٹیسٹ،اسمتھ اور لبوشین کی سنچریز کیوں اہم،آسٹریلیاٹاپ پر

گالے۔کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

گالے ٹیسٹ،اسمتھ اور لبوشین کی سنچریز کیوں اہم،آسٹریلیاٹاپ پر۔یسا کیا تھا۔جو بہت اہم ہوگیا۔سری لنکا کے خلاف اس کے گھر میں  ایک روز کی 2 ٹیسٹ سنچریز اپنی اپنی جگہ اہم تھیں۔یہ کیوں تھیں،وہ اپنی جگہ اہم،یہ بھی اہم ہے کہ یہ خود آسٹریلیا کے لئے بھی اہم ہوگئی ہیں۔کینگروز نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز اچھی بنیاد رکھ کر فتح کی امیدیں روشن کرلیں،ساتھ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے ایک قدم اور آگےبڑھادیئے ہیں۔

آئی سی سی نے کرکٹ فینز کو آسٹریلیا،سری لنکا میچ دیکھنے سے روک دیا

گالے میں جمعہ کو شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کے آخری میچ کا ٹاس پیٹ کمنز نے جیتا،پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔15 رنز کا آغاز مایوس کن تھا۔70 کےمجموعہ پر 2 وکٹوں کا گرجانا بھی مایوس کن تھا۔اوپنرز ڈیوڈ وارنر 5 اور عثمان خواجہ 37 کرکے پویلین چلے گئے۔

یہاں سے اب تک کے آئوٹ آف فارم پلیئرزسٹیون اسمتھ اور مارنس  لبوشین کا جوڑ ہوا۔دونوں نے تیسری وکٹ پر اپنی ٹیم کو 200 سے اوپر پہنچادیا،اس دوران مارنوس لبوشین نے اپنی سنچری مکمل کی۔دونوں میں 134 رنزکی شراکت بنی۔لبوشین نے104 رنز کے لئے 156 بالیں کھیلیں۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ بھی اسی جدوجہد میں تھے۔ویرات کوہلی کی طرح ان سے سنچری روٹھی ہوئی تھی،وہ بھی 32 اننگز میں دوسری سنچری کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔2019 سے جاری محرومی کا خاتمہ کیا۔لبوشین کی سنچری اس لئے اہم تھی کہ گھر سے باہر غیر ملکی سر زمین پر پہلی سنچری تھی۔سمتھ کی طویل عرصی بعد تھری فیگر اننگ تھی۔وہ 212 بالز پر109 رنزکےساتھ ناقابل شکست ہیں۔ٹریوس ہیڈ 12 اور کیمرون گرین 4 ہی بناسکے۔آسٹریلیا نے کھیل کےخاتمہ پر 5 وکٹ کے نقصان پر 298 اسکور بنالئے ہیں۔پربتھ جے سوریا نے90 رنز دے کر 3 وکٹیں لی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *