پرتھ۔کرک اگین رپورٹ
بگ بیش لیگ سیزن 2024 کا آاغاز خوفناک مناظر سے ہوا۔ہلٹن کارٹ رائٹ کو اوپٹس اسٹیڈیم میں میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان بگ بیش لیگ سیزن کے افتتاحی میچ کے آخر میں فیلڈنگ حادثے میں گردن کی ممکنہ چوٹ کی وجہ سے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔
اسکارچرز ٹیم کے 13 ویں اوور میں کارٹ رائٹ پوائنٹ سے بھاگے،انہوں نے اسکارچرز کے بلے باز کوپر کونولی کی شاٹ کو باؤنڈری پر روکنے کی کوشش کی۔ وہ رسی کی طرف پورے جسم کے ساتھ غوطہ لگا کر میدان کے اس پار ایسے منقسم ہوئے کہ اپنی گردن کو جال میں پھنسا لیا۔پھر تکلیف سے حالت غیر سی ہوگئی۔
کارٹ رائٹ رسی کے نیچے رہے اور خوفناک مناظر تھے۔ آگے نہیں بڑھے۔ اسٹارز کے کپتان مارکس اسٹوئنس بھاگے اور اپنی ٹیم کے طبی عملے کو بلالیا۔ کھیل کو 10 منٹ کے لیے روک دیا گیا تھا۔ کارٹ رائٹ کو گردن کے تسمہ کی مدد سے نکالا گیا۔منی ایمبولینس میں اسٹریچر سے باہر لایا گیا۔
کارٹ رائٹ جو شیفیلڈ شیلڈ اور ون ڈے کپ میں ویسٹرن آسٹریلیا کے لیے کھیلتے ہیں، 30,649 فینز کی گرمجوشی سے بجتی تالیوں میں گراؤنڈ سے باہر نکل گئے۔